شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

3ستمبر تک موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کا امکان ۔ محکمہ موسمیات

سرینگر//طویل خشک سالی سے اہلیان وادی کو نجات مل گئی اور بدھ کے روز سرینگر سمیت وادی کے متعدد علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جاری ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مجموعی طور پر 3ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں پر بادل پھٹنے کے واقعات کو خارج از امکان قرارنہیں دکیا جاسکتا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے حصوں میں 3 ستمبر تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے، تاہم اس کے بعد موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28-29 اگست تک جموں اور کشمیر کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش/گرج چمک کے ساتھ عام طور پر ابر آلود رہے گا۔ اس بیچ حکام نے 30 اگست کو کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔31 اگست سے یکم ستمبر تک جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔2 سے 3 ستمبر تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔حکام نے بتایا کہ 4 سے 7 ستمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔عہدیداروں نے خبردار کیا کہ 30 اگست تک دیر رات صبح کے اوقات تک جموں ڈویڑن کے الگ تھلگ مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ چند مقامات پر مختصر مدت کے لیے شدید بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 29 اگست کو جنوبی کشمیر ڈویڑن کے الگ تھلگ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، انہوں نے کہا کہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے اور چند کمزور حصوں میں پتھراؤ کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔عہدیداروں نے کہا کہ دن کے درجہ حرارت میں کمی ہوگی اور 29 اگست کے دوران انتہائی اونچائی پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔