labour law

شہروں اور قصبوں میں لیبرایکٹ کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی

ڈپٹی کمشنربارہمولہ نے خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے چالان کاٹے اور انہیں متنبہ کیا

سرینگر//جموں وکشمیر انتظامی کونسل نے لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کوناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے تاجروں کوخبردار کردیاہے کہ لیبر محکمہ کے قوائد ضوابط کے تحت اپناکاروبار کرکے اتوار کو بازار بند رکھے اور اس پرمن وعن عمل کرنے کی کوشش کرے خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارمولہ نے قصبے کے مختلف علاقوں کادورہ کیااور جودکاندار قوائد ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے ان کے خلا ف کارروائی کرنے کے بھی احکامات صادر کردیئے ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق جموں وکشمیر انتظامی کونسل نے قانون کی حکمرانی کولازمی قرا ردیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی صورت میں غیرقانونی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔انتظامی کونسل نے شہروں قصبو ں میں تاجروں کولیبر ایکٹ پرمن وعن عمل کرنے کی تلقین کی ہے اور ہفتے میں چھ دن کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی جوبھی دوکاندار لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کامرکتب قرار پائیگاا سکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس طرح کی کارروائیاں برداشت نہیں کی جائے گی۔ ادھرڈپٹی کمشنربارہمولہ نے قصبے کے مختلف علاقوں کادورہ کیااور لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلا ف کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کئے کئی دوکانداروں کے خلا ف چالان کاٹے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہر ایک کوقانون کی تابع داری کرنی ہوگی اور لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہوگی ۔ادھرشدیدسردی کے باوجود شہرسرینگر اور وادی کے دوسرے بڑے شہروں قصبوں میں سنڈے مارکیٹوں میں چہل پہل دیکھنے کوملی بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے باہر آئیں اور سنڈے مارکیٹوں کارُخ کیا جہاں لوگ سردی سے بچنے کے لئے گرم ملبوسات اور دیگر اشیاء خریدنے میں مصروف رہے ۔سرینگر ،سوپور ،بڈگام،بانڈی پورہ بارہمولہ ،کپوارہ ،اننت ناگ ،کولگام ،شوپیاں ،پلوامہ ،گاندربل بازاروں میں لوگوں کی بیڑ اُمڑ پڑی او رسنڈے مارکیٹوں کارُخ کرتے ہوئے اپنی ضرورتوں کوپورا کرنے کی بر پور کوشش کی ۔ماہراقتصادیات کے مطابق معاشی اور اقتصادی بدحالی صاف دکھائی دے رہی ہے اور یہی وجہ ہے لوگ سستے سے سستا ایشاٗخریدنے کے لئے سنڈے مارکیٹوں کارُخ کرنے پرمجبور ہورہے ہیں، جبکہ تاجرہو،ل سیلر، پرچون دوکاندار یہ شکایتیں کررہے ہیں کہ گاہکوں کاانتظار رہتا ہے بڑی کم تعداد میں گاہک دوکانوں کا رُخ کررہے ہیں جواس بات کی نشانی ہے کہ اقتصادی اور معاشی صورتحال انتہائی سنگین ہے ۔