Shakti Sweets

شکتی سویٹس کو زائد چارج کرنے پر جرمانہ

ملازمین کو ڈیوٹی انجام دینے سے روکنے پر ‘ماڈرن سویٹس’ کے خلاف مقدمہ درج

سرینگر// محکمہ خوراک، شہری رسد اور امور صارفین کی ایک ٹیم نے ہفتہ کو سرینگر شہر کی دو معروف مٹھائی کی دکانوں پر جرمانہ عائد کیا۔شکتی سویٹس اور ماڈرن سویٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ادھر شہر سرینگر میں ناجائز منافع خوری پر روک لگانے اور ناجائز منافع خور دکانداروں کے خلاف کارروائی جاری رکھی گئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عید الفطر قریب آنے کے ساتھ ہی وادی میں ناجائز منافع خوروں نے اپنے ہاتھ لمبے کرتے ہوئے عام انسانوں کو دو دو ہاتھوں لوٹنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔ا س دوران محکمہ فوڈ سپلائز کی ایک ٹین جس کی قیادت امور صارفین کے افسر مشتاق احمد وانی کررہے تھے نے شہر سرینگر کے مختلف بازاروں کا معائینہ کیا جس دوران کئی دکانداروں کے خلاف کارروائی انجام دی گئی ۔ اس دوران معروف شکتی سویٹس اور ماڈرن سویٹس کو بیکری اور دیگر اشیاء مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے پایا گیا اور ان کے خلاف موقعے پر ہی کارروائی کی گئی ۔ اس دوران محکمہ کی ٹیم کو اپنے کام میں رُکاوٹ ڈالنے کی پاداش میں ماڈن سویٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ دریں اثناء ٹیم نے شہر سرینگر کے مختلف بازاروں کا بھی معائینہ کیا جہاں ٹیم نے متعدد تاجروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زائد المعیاد اشیاء ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ قصورواروں کے خلاف کارروائی بھی کی ۔