شوپیاں کے کیلر بلاک میں ’’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

شوپیان//کیلر بلاک کی تمام چھ نامزد پنچایتوں میںجہاں ’’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘‘ مہم آج شروع کی گئی ، لوگوں کی قابلِ ستائش شرکت دیکھنے میں آئی۔سرکاری افسران و ملازمین، پی آر آئیز، نوجوانوں اور طلباء اور سرکاری فلاحی سکیموں سے مستفید ہونے والوں نے یاترا میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔یاترا کا مقصد مرکزی حکومت کی فلاحی سکیموں اور پالیسیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ فلیگ شپ سرکاری سکیموں کی صد فیصد تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے جس کا واحد مقصد عام لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیت فراہم کرنا ہے۔شوپیاں ضلع کی چھ پنچایتوں میں اس مہم کا انعقاد کیا گیا جن میں مست پورہ، میشورہ، ناراپورہ، ناصر پورہ، فلی پورہ اور واتھو شامل ہیںپروگرام کی جھلکیوں میں میڈیکل کیمپ کا اِنعقاد، مختلف استفادہ کنندگان کی سکیموں کے لئے لوگوں کی موقعہ پر رجسٹریشن، بینکنگ خدمات اور ڈرون کے مظاہرے شامل تھے۔پی ایم کسان، وشوکرما، سرکشا بیمہ یوجنا، جیون جیوتی، آیوشمان بھارت، پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا، پردھان منتری مدرا یوجنا، جن دھن یوجنا، پی ایم آواس یوجنا، جے جے ایم، پوشن ابھیان اور فلاح و بہبود، روزگار اور آمدنی پیدا کرنے پر مبنی سکیموں سمیت متعدد دیگر سکیموں پر اَفسروںنے روشنی ڈالی اور لوگوں سے رجسٹریشن کرانے کے لئے کہا۔ان پنچایتوں میں مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام، مباحثے اور مصوری مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔ پروگرام کا اِختتام پروقار تقریب کے ساتھ ہوا۔