شوپیان میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان مسلح تصادم

شوپیان میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان مسلح تصادم

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے کلبل نامی گائوںمیں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مسلح تصادم آرائیوں کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ جاں بحق ہوا ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان کے کلبل نامی گائوں میں جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے ایک مصداقہ اطلاع موصول ہونے کے بعدفوج کے34آر آرسی آر پی ایف اور یس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طوربستی کو محاصرہ لیا اور یہاں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شرورع کیا ہے پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں جب فورسز اہلکاروں نے یہاں تلاشی آپریشن شروع ،کیا ہے جس دوران یہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز کی تلاشی پارٹی پر حملہ کیا ہے جس دوران یہاں فورسز اہلکاروں نے پوزیشن سنبھالی ہے جس کے ساتھ ہی یہاں طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا ہے جس میںایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے ۔کشمیر پولیس زون نے اس واقعے کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ تصادم میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوا ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری تھا فورسز کو علاقے میں ایک اور جنگجو کی موجودگی کا خدشہ ہے ۔پولیس نے بتایا انہین علاقے میں دو جنگجو کی موجود گی کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی ہے۔