ونگی پورہ بالا سمبل میں منشیات فروش 3 کلوبھنگ سمیت گرفتار

شمال و جنوب میں ،08منشیات فروش گرفتار ،ممنوعہ اشیاء اور نقدی برآمد

سرینگر //سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بڈگام،کولگام اور ہندواڑہ میں پولیس نے 08 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء اور نقدی برآمد کرکے ضبط کی۔ سی این آئی کے مطابق پولیس پوسٹ سوئیبگ کی ایک پولیس پارٹی نے نائیدگام کراسنگ پر ناکے کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی (انووا) کو روکا جس میں 03 افراد سوار تھے۔ دوران چیکنگ 33.50 گرام چرس جیسے مادہ اور نقدی 32,030 روپے برآمد ہوئے۔ ان کی شناخت محمد عمر ڈوم ولد غلام احمد ڈوم ساکنہ چیئرہار، شہباز شفیع ڈار ولد محمد شفیع ڈار ساکنہ میرپورہ اور سجاد حسین راتھر ولد محمد اسحاق ساکنہ صوفی پورہ سویبگ کے بطور ہوئی ہے۔علاوہ ازیں چیوڈارہ کے مقام پر ایک اور کارروائی میں تھانہ بیرواہ کی پولیس پارٹی نے 02 افراد کو 55 گرام چرس جیسے مادہ اور 240 سپاسمو پروکسیون پلس گولیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ان کی شناخت غلام نبی بٹ ولد خضر محمد بٹ اور اطہر صادق نجار ولد محمد صادق نجار ساکن چیوڈارہ کے طور پر ہوئی ہے۔اسی طرح تھانہ خانصاحب کے اہلکاروں نے راتھن میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 80 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت مومن اسحق میر ولد عاشق حسین میر ساکنہ جوالا پورہ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔تمام ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ اسی مناسبت سے متعلقہ تھانوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ کولگام پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے آئی سی پی پی میربازار کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مین بازار میربازار کے قریب ایک ناکہ چیکنگ قائم کی اور چیکنگ کے دوران ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK02B-C7973 کو روکا گیا۔ چیکنگ گاڑی کے ڈرائیور کے قبضے سے 5 کلو گرام پوست کا بھوسا جیسے ممنوعہ مادہ برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جس کی شناخت سوارن سنگھ ولد مرحوم رتن سنگھ ساکن چنانی ادھمپور ۔ اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی ضبط کر لی گئی۔اس واقعہ کے تعلق سے تھانہ قاضی گنڈ میں مقدمہ ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اس کے علاہ ہندواڑہ پولیس نے بڈشاہ خان سوپور کپوارہ قومی شہرہ سڑک کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش ارشاد احمد شیخ ولد غلام محمد ساکن میدان چوگل کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چرس نمو شے برآمد ہوئی پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔