چرس ،ہیروئن اور نشہ آورادویات برآمد :پولیس
سری نگر// منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے کشمیر وادی میں 9منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاء کی بھاری مقدار برآمدکرکے ضبط کی۔جے کے این ایس کوموصولہ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بارہ مولہ پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ کی زیر نگرانی تھانہ پولیس بارہمولہ نے2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت شیعب شوکت میر ولد شوکت احمد ساکن غوثیہ کالونی آزاد گنج بارہمولہ اور ثاقب صابر ولد محمد ابراہیم ساکن لڈورہ رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں دیوان باغ بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے بتایاکہ ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 215 گرام چرس جیسامادہ برآمد ہوا اور انہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔تھانہ پولیس بارہمولہ نے اس سلسلے میں کیس متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔اس کے علاوہ لالپورہ کنزر ٹنگمرگ میں گشت کے دوران ایس ڈی پی ائو ٹنگمرگ کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے 2 منشیات فروشوں شاہد احمد وانی ولد عبدالغنی اور سمیر احمد راتھر سکنہ لالپورہ کنزر کو گرفتار کیا۔ ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے108 گرام چرس جیسامادہ برآمد ہوا اور انہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔تھانہ پولیس کنزر نے اس سلسلے میں کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔ اسی دوران کولگام پولیس نے ایک خاص اطلاع پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے قاضی گنڈ کے لوئر منڈا میں ایک ناکہ قائم لگایا اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا، جس نے منشیات کی نقل و حمل کی کوشش کی۔ منشیات فروش کی شناخت عبید احمد صوفی ولد محمد مقبول صوفی ساکن سنگم بجبہاڑہ ضلع اننت ناگ کے بطورہوئی ہے۔ چیکنگ کے دوران اس کے قبضے سے2 کلو گرام چرس جیساممنوعہ مادہ برآمدہوا۔اسی طرح ایک اور کارروائی میں دامید اللہ کراسنگ پرپولیس تھانہ یاری پورہ اور پولیس پوسٹ فریسل کی مشترکہ پولیس پارٹیوں نے ایک خصوصی ناکہ قائم کیا اور ایک منشیات فروش محمد یعقوب ملک ساکن ارونی بیجبہاڑہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے3.87 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مادہ برآمد کر لیاگیا ۔تھانہ پولیس قاضی گنڈ اور یاری پورہ نے اس سلسلے میں مقدمات متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کردی۔دریں اثناء اننت نا گ پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرنل کے نزدیک 3 منشیات فروشوں بلال احمد ڈار ولد غلام قادر ڈار ساکن چچڈی پورہ ، سجاد احمد خان ولد غلام نبی خان ساکن رنبیر پورہ مٹن اور مہراج الدین لون ولد غلام رسول لون ساکن اشحاجی پورہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمد کی گئی۔تھانہ پولیس اننت ناگ نے اس سلسلے میں کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی۔










