Upendra Dwivedi

شمالی کمان کے فوجی کمانڈر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کرگل پہنچے

سرحدوں پر کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج ہر وقت تیار :لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی

سرینگر //سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی نے کرگل پہنچ گئے جس دوران انہیں سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری دینے کے علاوہ آپریشنوں کے بارے میںبھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔دورے کے دوران فوجی کمانڈر نے فوجیوں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار رہیں ۔ سی این آئی کے مطابق فوج کے شمالی کمان کے فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی نے کرگل میں سرحدی چوکیوںکا دورہ کرکے وہاں کنٹرول لائن کے علاقوں کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران فوجی آفیسران نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ اس موقعہ پر آرمی کمانڈر کو فیلڈ کمانڈرز نے سیکورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔جس کے بعد انہوں نے لائن آف کنٹرول کے علاقوں کا دورہ کرکے وہاں خطے میں چیلنجز اور موسمی حالات کے باوجود دفاعی ڈھانچے کی ترقی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی فوج کے کمانڈر نے فوجی اہلکاروں کے ساتھ بات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے بتایا گیا کہ جنگجوئوں مخالف آپریشن کے دوران فوج انسانی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے جبکہ فوج سرحدوں پر ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے داخلہ خطرات سے نپٹ رہی ہے ۔انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے لائن آف کنٹرول پر راشٹریہ رائفلز کے ساتھ دو یونٹوں کا دورہ کیا، اور انہیں دراندازی کے انسداد کے گرڈ اور اپنائے جانے والے عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہوں نے اپنائے گئے اقدامات کو سراہا اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر فوجیوں کی تعریف کی۔عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے انہیں تمام ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہنے کی تلقین کی۔ادھر ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے دورے کے دوران سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کرکے وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاو وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے بات چیت بھی کی ۔