Shailendra Kumar conducts Public Outreach Camp at Panchari

شلیندر کمار نے پنچیری میں پبلک آؤٹ ریچ کیمپ کا انعقاد کیا

اودھمپور//محکمہ زراعت کے پرنسپل سیکرٹری شلیندر کمار نے ضلع اودھمپور کے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول پنچیری میں عوامی رابطہ اور شکایت کے ازالے کے کیمپ کا انعقاد کیا ۔ اس پروگرام میں ڈی ڈی سی شئیر مین اودھمپور لال چند ، ڈپٹی کمشنر اودھمپور ، ایس ایس پی اودھمپور ، مختلف محکموں کے ڈائریکٹرز ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ، ڈی ڈی سی ممبران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے ڈی ڈی سی چئیر پرسن کے ہمراہ فلاحی اور سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات پھیلانے کیلئے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائینہ کیا پبلک آؤٹ ریچ پروگرام میں پی آر آئیز اور عام لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی جس نے حکومت کے اقدامات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے بی بی بی پی کے تحت ممتا کٹس تقسیم کیں ، استفادہ کنندگان کو پاور ٹیلر مشینیں ، برش کٹر سونپے اور سماجی بہبود محکمہ اودھم پور کے زیر اہتمام تھیم پر مبنی نکڑ ناٹک اور بی بی بی پی پر عہد کا مشاہدہ کیا ۔ ڈی ڈی سی ممبر جسویر سنگھ ، بی ڈی سی کے سابق چئیر مین جیون شرما نے سابق پی آر آئیز اور عوام کے ساتھ پروگرام کے دوران مختلف مطالبات اور مسائل اٹھائے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے ضلع میں موثر عوامی ترسیل کے نظام اور سرکاری اسکیموں کے کامیاب نفاذ کیلئے ڈپٹی کمشنر کی ستائش کی ۔ انہوں نے ترقی کیلئے ایک بنیادی ضرورت کے طور پر سڑک کے رابطے کی اہمیت پر زور دیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں کے فوائد کو سماج کے ٹارگٹڈ طبقوں تک پہنچانے میں مخلصانہ کوشش کریں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ اور عوام کے درمیان مضبوط تال میل کی ضرورت پر زور دیا ۔