شری سمن بیری نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے کی ملاقات

سری نگر//چیئرمین نیتی آیوگ شری سمن بیری نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ جموںوکشمیر کے ویژن دستاویز برائے وکست بھارت @ 2047 اور آگے بڑھنے کے راستے پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ ڈی اے پی )، پی پی پی کے ممکنہ منصوبہ اور اثاثہ منیٹا ئزیشن اور بیرونی اِمداد یافتہ منصوبوں کے لئے شمال مشرقی و ہمالیائی رِیاستوں کی طرزِ فنڈنگ اور مختلف اہم اَمور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔