لیفٹیننٹ گورنر نے نون وَن چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ کیا
پہلگام//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے نون وَن اور چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ کیا اور شری امرناتھ جی کی جاری یاترا کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں سے بات چیت کی اور اُن سے یاترا کے تجربے کے بارے میں دریافت کیا۔اُنہوں نے بیس کیمپوں میں خدمات فراہم کرنے والوں ، ڈاکٹروں ، صفائی ملازمین ، اِنتظامی اور سیکورٹی اہلکاروں سے بھی بات چیت کی اور یاتریوں کو رہائش ، لنگر ، بجلی اور پانی کی فراہمی ، صفائی ستھرائی ، صحت ، ٹریفک اور سیکورٹی مینجمنٹ اور دیگر سہولیات جیسی مختلف خدمات کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام متعلقہ محکموں اور خدمات فراہم کرنے والوں کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کے محفوظ اور احسن اِنعقاد کے لئے ہر ممکن اَقدامات کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سیّد فخرالدین حامد نے لیفٹیننٹ گورنر کو بیس کیمپوں میں آنے والے یاتریوں کو دستیاب سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ سی اِی او شری امرناتھ جی شرائن بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ،آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی، ، صوبائی کمشنر کشمیروِجے کمار بدھوری اور ضلعی اِنتظامیہ، ایس اے ایس بی، پولیس اور فوج کے دیگر سینئر افسران بھی تھے۔










