dooran

شری اَمرناتھ جی یاترا۔2024ء گھنٹہ گھر لال چوک میں صفائی مہم مرکزی حیثیت اِختیار کر گئی

سری نگر / /شری اَمرناتھ جی یاترا کے لئے صفائی بیداری مہم کا دوسرا دن یہاں گھنٹہ گھر لال چوک میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔یاتریوںکا شاندار اِستقبال ثقافتی پرفارمنس اور صفائی ستھرائی کے پختہ عزم کے ساتھ کیا گیا۔اِس تقریب میں مہمان خصوصی کمشنرسیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ مندیپ کور بھی موجود تھیں۔ اِس موقعہ پرمشیر سمارٹ سٹیز جے اینڈ کے حکومت کیشوورما کے علاوہ ایس ایم سی، ایل سی ایم اے، یو ایل بی، سی ٹی پی اور لائن محکموں کے سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔تقریب نے صاف ستھرے سفرکے تجربے کو فروغ دینے کے لئے روایت اور جدیدیت کو خوبصورتی سے ملایا۔مکانات و شہری ترقی محکمہ نے آئی آئی ٹی اندور کے سٹارٹ اَپ ’سواہا‘ اورفن کاروں کے گروپ ہنومان دھوج پاٹھک کے اِشتراک سے انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن کی ایک ٹیم کو متحرک کیا ہے۔ اُن کی ایک گھنٹے کی پرفارمنس ’’ سوچھتا کا شیو ناد‘‘ میں ہزاروں یاتریوں کو ماحولیاتی ذمہ داری کا پیغام دینے کے لئے ڈھول ، جھانجھ اور دف کا اِستعمال کیا گیا۔مندیپ کور نے بیداری مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس کا مقصد یاتریوں کو پلاسٹک کے اِستعمال کو کم سے کم کرنے اور صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔ شری اَمرناتھ جی یاترا ۔2024میںسری نگر میونسپل کارپوریشن اور اَربن لوکل باڈیز (یو ایل بیز) کی کوششیں اس مقصد کو حاصل کرنے میں اہم رہی ہیں۔سمیر شرما نے سوہا کی جانب سے بات کرتے ہوئے مکانات و شہری ترقی محکمہ جموںوکشمیر کی قیادت میں جامع صفائی مہم پر روشنی ڈالی۔یاترا کے راستے میں صفائی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ سے پاک یاترا کو فروغ دینے والے تعلیمی پروگرام بھی شامل ہیں۔نکڑ ناٹک پرفارمنس کو شامل کرنے سے یاتریوں میں جوش و خروش میں مزید اضافہ ہوا ہے جس سے صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور پلاسٹک ویسٹ کو کم کرنے کے اِجتماعی عزم کو تقویت ملی ہے۔ یہ سٹریٹ ڈرامے پورے یاترا کے پورے دورانیے کے دوران مختلف یو ایل بیز کے یاتریوں کو یاتر ا کے راستے میں شامل کرتے رہیں گے۔