شالین کابرا نے نشاط سری نگر میں 2ایم جی واٹر سروس ریز ر وائر کااِفتتاح کیا

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا نے یہاں نشاط میں نو تعمیر شدہ دوملین گیلن ( ایم جی) واٹر سروس ریزروائر کا اِفتتاح کیا۔یہ ریزروائر 611 لاکھ رروپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا جو نشاط ، ڈل ، رعناواری ، جوگی لنکر جیسے علاقوں او رڈاون ڈائون کے زیادہ تر حصوں کو پانی فراہم کرے گاجواس وقت پرانے 1.7 ایم جی ذخائر سے بھرے ہیں اور یہ 1895ء میں تعمیر کیا گیا تھا اور بہت زیادہ رسا و ہو رہا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے اِس موقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آبی ذخائر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ پانی کے معیار کو برقرر رکھا جائے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ریزروائر اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ پانی ہر گھر تک پہنچے کیوں کہ یہ ہر ایک کی زندگی کا لازمی حصہ ہے۔شالین کابرا نے کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر ہر شہری کے لئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ان کی کوششوں کا ایک او رقدم ہے۔اِس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ڈاکٹر جی این ایتو ، چیف اِنجینئر جل شکتی محکمہ کشمیر بشارت جیلانی کاووسہ ، ٹینیکل ایڈوائزر جے جے ایم ،سری نگر ، بارہمولہ ، بڈگام ، پلوامہ اور شوپیاں کے ایس اِی ور جل شکتی محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔