شالہ ٹینگ سرینگر میں تین ہائبرڈ جنگجو گرفتار

اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا پولیس نے دعویٰ کیا

سرینگر///جموں کشمیر پولیس اور فوج کی نے 2 آر آر نے سرینگر کے مضافات میں مزید تین ہائیبرڈ ملیٹنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ان ملیٹنٹوں سے 3 اے کے 47 رائیفلیں، 2 پستول، 9 میگزین، گولیوں کے 200 راؤنڈ بھی برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس نے اس کاروائی کو ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔سی این آئی کے مطابق پولیس نے سری نگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں تین ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر پولیس، 2آر آر نے سری نگر کے مضافاتی علاقے شالہ ٹینگ میں تین ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔انہوں نے کہاکہ گرفتار ملی ٹینٹوں کے قبضے سے 3 اے کے رائفلیں، دو پستول، نو میگزین،اور 200 گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔