بُک سیلروں کی طرف سے نجی اِداروں کیلئے فروخت کی جانے والی کتابوں کی قیمت کی فہرست کی جانچ پڑتال کی
بارہمولہ//چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ بلبیر سنگھ رینہ نے ہفتہ کے روز زون سنگھ پورہ کلاں کے مختلف سکولوں کا اچانک معائینہ کیا اور نئی درجہ بندی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے معائینے کے دوران طلباء کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور تعلیمی اِداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ طلاب کے لئے ساز گار ماحول تیار کریں۔اُنہوں نے تعلیمی اِداروں کے معائینے کے دوران ایچ او آئیز کو ہدایت دی کہ وہ سکول کیمپس میں اور اس کے اِرد گرد صفائی ستھرائی برقرار رکھیں۔اُنہوں نے تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے اور مساوی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے حقیقی مسائل کو حل کرنے کے لئے کلاس روموں میں جدید تدریسی کے اِستعمال پر زور دیا۔ اُنہوں نے تدریسی اَفسران پر خصوصی انرولمنٹ مہمات کے انعقاد سے اِندراج اور بچوں کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔بعد ازاں سی اِی او بارہمولہ نے بوائز ہائیر سکینڈری سکول بارہمولہ میں قائم 12ویں جماعت کے اِمتحانی مرکز کا بھی معائینہ کیا۔










