سری نگر//سیکرٹری جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی رینو مہاجن نے آج کیرالہ قانون ساز اسمبلی کی درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی بہبود ی کمیٹی کے چیئرمین کو’’ راج ترنگنی ‘‘ نامی کتاب پیش کی جو کہ جموں وکشمیر یوٹی کے مطالعاتی دورے پر تھیں۔گفٹ کا ٹوکن لیجسلیٹرس ہوسٹل سری نگر میں چیئرمین کو پیش کیا گیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی اور جموںوکشمیر یونین ٹیریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بھی ’’ خیرمقدم کے طور پر گلدستے کے بجائے کتاب دینے ‘‘ کا مشورہ دیا ہے۔










