سرینگر//ڈیزاسٹر منیجمنٹ ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو ( ڈی ایم آر آر آر ) کے سیکرٹری ناظم ضئی خان نے آج وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر پی ایم پیکج کے کشمیری پنڈت ملازمین کیلئے بنائے جانے والے کوارٹرز پر تعمیراتی کام کا معائینہ کیا ۔ سیکرٹری کے ساتھ چیف انجینئر پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) کشمیر ، جے کے پی سی سی کے افسران ، ریلیف تنظیم اور دیگر لائین ڈیپارٹمنٹس کے نمائندے تھے ۔ ویسو میں کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے سیکرٹری نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کے افسران پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹ کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کیلئے کام کی رفتار میں تیزی لائیں ۔ انہوں نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسی سے کہا کہ وہ اس کام کو 30 جون تک یا اس سے پہلے مکمل کریں تا کہ اسے ڈی ایم آر آر آر ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں لیا جائے ۔ سیکرٹری موصوف نے شیخ پورہ میں بقیہ دو بلاکس پر کام 15 دن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ وندہاما ، گاندر بل اور اوڈینا بانڈی پورہ سائٹس کے اپنے دورے کے دوران سیکرٹری نے وہاں ملازمین کے کوارٹرز میں جاری تمام کاموں کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔










