جموں//سیکرٹری منصوبہ ،ترقی اور نگرانی محکمہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج ڈائریکٹوریٹ آف اِکنامِکس اینڈ سٹیٹسٹکس کے کام کاج کا تفصیلی معائینہ اور جائزہ لیا۔میٹنگ میں دائریکٹر جنرل ڈی اِی ایس ستویر کور اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔سیکرٹری موصوف نے سٹیٹسٹکل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ کا دورہ کیا جہاں تربیت حاصل کرنے والوں کو مختلف قسم کی تربیت دی جاتی ہے ۔اُنہوں نے عملے کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے مختلف جوائنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹران کے دفاتر سمیت ڈائریکٹوریٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔سیکرٹری ڈاکٹر راگھو لنگر نے محکمہ کے مکمل کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ڈی اِی ایس کے اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی بھی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ ڈائریکٹر جنرل نے ڈی اِی ایس کے مشن ، افعال اور آرگنائزیشنل سیٹ اَپ پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ مجموعی منصوبہ بندی کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میں اعداد و شمار کو جمع کرنے ، تشریح کرنے وقتاً فوقتاً سروے اور مردم شماری کرنے ، اشاعتوں ، این ایس ایس او سروے، اِقتصادی سروے ، تشخیصی اور اثرات کے جائزے، کیپکس بجٹ کے تحت کاموں کی صد فیصد فزیکل تصدیق کے لئے ذمہ دار ہے ۔جموں وکشمیریوٹی کی آمدنی کے تخمینوں کی تیاری ، فی کس آمدنی اور جی ایس ڈی پی ،سرمائے کی تشکیل ، پیدائش اور اَموات کے اہم اعدادو شمار کا مجموعہ ، سالانہ قیمت اِنڈکس کے لئے ڈیٹا کا مجموعہ ، صنعتوں کا سالانہ سروے ، سی پی آئی اور ڈبلیو پی آئی کا حساب لگانے کے لئے ضروری اَشیاء کی قیمتوں کا مجموعہ اعداد و شمار کی تیاری کے لئے ڈیٹا تیار کرنا ہے ۔ سیکرٹری موصوف نے گذشتہ برس جے اینڈ کے امپارڈ اور ڈی اے آر پی جی سے مل کر جموںوکشمیر یوٹی کے لئے پہلی بار ڈسٹرکٹ گڈ گورننس اِنڈکس ( ڈی جی جی آئی ) کی تیاری میں اہم کردار اَدا کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ اور ڈسٹرکٹ سٹیٹسٹکس اینڈ ایویلیوایشن آفیسرس ( ڈی ایس اِی اوز) کی کوششوں کی تعریف کی۔ڈی جی نے کیڈر کے جائزے ، زیر اِلتوأ ڈی پی سی معاملات اور اِنسانی وسائل کی استعداد کار میں اِضافے کے لئے جدید ترین آئی ٹی ٹولز میں تربیت کی ضروریات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔سیکرٹری نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ سروے اور تشخیصی مطالعات کے اعداد و شمار کو تمام متعلقہ محکموں اور عوام کو آسان اور صارف دوست شکل میں دستیاب کریں۔معائینے کے دوران سیکرٹری موصوف کے ہمراہ سپیشل سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی کے ایس چِب بھی تھے۔










