Secretary PD&MD visits Ganderbal, reviews development projects

سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ نے گاندربل کا دورہ کیا

گاندربل//سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج ضلع گاندربل کا تفصیلی دورہ کیا اور ضلع میں مختلف سکیموں اور ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔جائزہ میٹنگ منی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی جس میں تمام ضلعی اور سیکٹورل اَفسران نے شرکت کی۔سیکرٹری موصوف نے محکمہ کا جائزہ لیتے ہوئے تمام اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک ہی ٹیم جذبے کے ساتھ کام کریں اور مستقبل کی حکمت عملی اِس طرح تیار کریں کہ ضلع خود کفیل ہو ،قابل دید تبدیلی لائی جائے اور تمام اَفسران کو یہ احساس دِلایا جائے کہ ضلع اَپنے متعلقہ شعبوں میں کام اور شراکت کے لئے ایک مؤثر ادارہ ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے ضلع کے ترقیاتی منظر نامے پر تفصلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔ دوران میٹنگ سیکرٹری کو ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے سکول سے باہر بچوں کے صدفیصد اِندراج کو حاصل کرنے کے لئے شروع کئے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ سیکرٹری نے مشعل گاش پروگرام کے تحت نئے شناخت شدہ اور اِندارج شدہ طلباء کے لئے برج کلاسز شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی جو ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے شرح خواندگی صد فیصد حاصل کرنے کے لئے اور نئی تعلیمی پالیسی کی روشنی میں مختلف سطحوں پر تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے سیکھنے کے نتائج پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں تمام اَفسران پر زور دیا گیا کہ وہ عام لوگوں کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لئے خدمات کی فراہمی کے طریقۂ کار کو بہتر بنائیں بالخصوص ڈسٹرکٹ سوشل آفیسر سے کہا گیا کہ وہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی فلاحی سکیموںکے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے گھر گھر مہم چلائیں۔ مرکزی جگہوں پر ہیلپ لائن نمبر آویزاں کرنے کی بھی خواہش کی گئی تاکہ ضرورت مند لوگ ضرورت پڑنے پر ایجنسیوں اور محکموں سے مدد لے سکیں۔ڈاکٹر راگھو لنگر نے سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر جل شکتی سرکل گاندربل کو ہدایت دی کہ وہ منظور شدہ واٹر سپلائی سکیموں اور پروجیکٹوں پر کام کی رفتار کو تیز کریں اور دستیاب فنڈز کا استعمال کریں تاکہ دیہی آبادی کو پینے کے پانی کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس کے علاوہ جے جے ایم کے تحت رہ جانے والے گھرانوں کا احاطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔میٹنگ میں زراعت اور متعلقہ شعبوں کے اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ پیداواری صلاحیت میں اِضافے کے لئے تمام تر کوششیں کریں اور کاشت کار برادری کو فائدہ پہنچانے کے لئے مارکیٹ کے رابطوں کو یقینی بنائیں ۔ اِس کے علاوہ چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر گاندربل کو ہدایت دی گئی کہ وہ رجسٹرڈ سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعہ ڈیری کلکشن مراکز کی تشکیل کے لئے این آر ایل ایم کے ساتھ تال میل کریں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے محکمہ ماہی پروری کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری کو جانکاری دی کہ ایف آئی ڈی ایف ( فشریز اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ) کے تحت دو یونٹ ضلع گاندربل میں جاری ہیں ، ایک یونٹ کK2 ایکواکلچر ( آر اے ایس)کو 47 کرڑ روپے منظور کیا گیا ہے اور ایک اور یونٹ جس کی پروجیکٹ لاگت 7کروڑ روپے منظور کئے جانے کا اِمکان ہے اور پروجیکٹوں کی تکمیل کے بعد ضلع گاندربل میں ٹرائوٹ مچھلی کی پیداوار میں سالانہ 1000 ٹن کا اِضافہ ہوگا ۔ پی ایم ایم ایس وائی پورٹل پر پی ایم ایم ایس وائی سکیم کی عمل آوری میں ضلع کو جموں وکشمیرمیں اوّل ضلع کے طور پر درجہ دیا گیا ہے اور اِس صورتحال کو برقرار رکھنے اور ضلع گاندربل کو اِس قابل بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ وہ مختلف ہندوستان کے کافی مقامات اور ممالک کو منجمدرینبو ٹرائوٹ کی باقاعدگی سے کھیپ برآمد کرسکیں۔سیکرٹری نے نیشنل لائیو لی ہڈ مشن کے تحت ہر بلاک ہیڈکوارٹر اور دو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر مستقل بنیادوں پر دیہی ہاٹ کے قیام کے لئے مناسب جگہ فرہام کرنے کی ہدایت دی او راِی۔ کامرس میکانزم کو مضبوط بنانے کے لئے اِی ۔ پلیٹ فارم کے قیام کے اِمکانات تلاش کرنے کی بھی خواہش کی۔ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ ، لنگوئشنگ پروگرام اور بی ٹی وی کے تھت ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ 10,769.11لاکھ روپے کی دستیابی کے مقابلے میں 9,29,414لاکھ روپے (87.43فیصد) جنوری 2023ء کے اِختتام تک ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ کے تحت استعمال کئے گئے ہیں۔سی ایف وائی 602 کاموں کے لئے ہدف بنائے گئے 762 کاموں کی تعداد اَب تک مکمل ہوچکی ہے۔سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر اور ان کی ٹیم کو یوٹی سطح پر ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ سیکرٹری نے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف شعبوں میں پیش رفت کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کی تعریف کی۔بعد میں سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر ، چیف پلاننگ آفیسر اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران کے ساتھ کچھ ترقیاتی منصوبوں کا معائینہ جس میںبابا دریا دین اور وندھاما گاندربل پر آنے والے مائیگرنٹ ملازمین کے لئے رہائش کی تعمیر اور سندھ نالے پر تعمیر کئے وائیل پُل شامل ہیں۔سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر آر اینڈ بی سرکل گاندربل نے وندہامہ میں 23.04 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ٹرانزٹ رہائش کے معائینہ کے دوران یقین دہانی کی ہے کہ چار بلاکوں کو فروری 2023ء کے آخیرتک مکمل ہو جائیں گے اور ایک بلاک مارچ 2023ء کے آخیر تک مکمل ہو جائے گا اور باقی بلاکوں کو ستمبر 2023 تک مکمل ہوجائیں گے۔سیکرٹری نے ایس اِی آراینڈ بی کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ اس معاملے کی پیروی کریں اور مقررہ وقت کے اَندر پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے ڈی پی آر کی منظوری حاصل کریں۔ایس اِی آر اینڈ بی سرکل گاندربل نے سندھ نالے پر 23.04 کروڑ روپے کی لاگت سے آنے والے وائیل میں دو لین پُل کے معائینے کے دوران جانکاری دی کہ اِس کی جلد تکمیل کے لئے معاوضے کے مقاصد کے لئے اپروچ روڈز کے لئے اِضافی فنڈز درکا ر ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ چیف اِنجینئر آر اینڈ بی کشمیر نے اَصولی طور پر مطلوبہ فنڈز جاری کرنے پراتفاق کیا ۔ سیکرٹری نے اپروچ سڑکوں کی بلیک تاپنگ کو جلد اَز جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ پُل کو تریفک کے لئے کھول دیا جائے۔ بعدا َزاں، سیکرٹری نے باب دریادن میں 23.4395کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ٹرانزٹ رہائش کا معائینہ کیا۔ ایس اِی آر اینڈ بی سرکل گاندربل نے بتایا کہ 12بلاکس میں سے 7ٹراس لیول پر ہیں اور 5 چھت کی سطح پر ہے اور اُنہوں نے یقین دِلایا کہ آٹھ بلاکس تعمیر کئے جائیں گے ۔ جولائی 2023ء کے آخیر تک مکمل کیا جائے گا۔سیکرٹری موصوف نے ایس اِی ، آر اینڈ بی کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ اِس معاملے کی پیروی کریں اور متعلقہ کاموں کے لئے جلد اَز جلد ڈی پی آر کی منظوری حاصل کریں۔سیکرٹری نے چیف پلاننگ آفیسر گاندربل کو ہدایت دی کہ وہ دونوں ٹرانزٹ رہائشوں کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کا ہفتہ وار جائزہ لیں اور اِس بات کو یقینی نبائیں کہ منصوبے مقررہ وقت کے اَندر مکمل ہوں۔