سیکرٹری مائننگ نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف پی او ایس پر مبنی جُرمانہ عائد کرنے کے نظام کیلئے میٹنگ منعقد کی

جموں//سیکرٹری مائننگ امیت شرما نے آج غیر قانونی کان کنی کے لئے پی او ایس پر مبنی آن لائن فائننگ اور جرمانہ عائد کرنے کے نظام کے لئے ایک ایک جامع میٹنگ کی صدارت کی تاکہ شفافیت لانے اور کان کنی شعبے میں زیادہ سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والوں کی کوریج کو یقینی بنایا جاسکے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ او پی بھگت ، سٹیٹ اِنفارمیٹکس سلیم خان ، جیولوجی اینڈمائننگ کے دونوں جوائنٹ ڈائریکٹر نثار احمد اور ہربنس لال ،ڈی ایم او جموں گلشن کمار ، محکمہ کے آئی ٹی ماہرین ، اَنڈر سیکرٹری مائننگ عامر حسین سمیت دیگر متعلقین نے شرکت کی۔سیکرٹری مائننگ نے تمام شرکأ خصوصاً ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹروں کی نمائندگی کرنے والے ایک ماہر اِنسپکٹر گوہر احمد کے خیالات سنے جنہوں نے محکمہ ٹریفک میں پی او ایس پر مبنی چالاننگ کو عملانے میں اہم کردار اَدا کیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ کان کنی میں اس پی او ایس پر مبنی جرمانہ کو جلد از جلد لاگو کرنے کے لئے ٹائم لائن تیار کی جائے گی۔امیت شرما نے اِس بات پر زور دیا کہ چوں کہ یہ نظام پہلے سے ہی مختلف محکمو ں جیسے یوٹی میں محکمہ ٹریفک اور دیگر ریاستوں اور یوٹیز میں بہت سی دیگر آرگنائزیشنوں میں لاگو ہے ۔ اس لئے اسے جموںوکشمیر مائننگ محکمہ کو یہاں نقل کیا جانا چاہیے تاکہ محکمہ کی زیادہ سے زیادہ آمدنی ہو اور اِس طرح یوٹی میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے میں مزید کارکردگی لائی جاسکے ۔اِس میٹنگ سے قبل یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ محکمہ کی طرف سے ایک کانسیپٹ نوٹ اور دستاویز تیار کی جائے گی جسے تمام ماہرین کے درمیان تقسیم کیا جائے گا اور اگلی میٹنگ سے قبل حتمی شکل دی جائے گی تاکہ درست ٹائم لائنز کا تعین کیا جاسکے۔ محکمہ کان کنی میں جلد از جلداِس کے کامیاب عمل آوری کے لئے تیا ر کیا گیا۔