سری نگر// یکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں راشٹریہ بال سواستھیا کار یکم ( آر بی ایس کے) کی عمل آوری اور جموںوکشمیر میں ڈسٹرکٹ اَرلی اِنٹرونشن سینٹرز کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے رواں مالی برس کے دوران 83.90فیصدراشٹریہ بال سواستھیا کار یکم ( آر بی ایس کے) موبائل ہیلتھ ٹیموں نے آج تک بچوں کے ہیلتھ چیک اَپ کے لئے سکولوں اور 80.11 فیصد آنگن واڑی مراکز کا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے تمام چیف میڈیکل اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تیار ہوجائیں اور گورنمنٹ سکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں داخل بچوں کی سکریننگ مکمل کریں ۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ سی ایم او اِس بات کو یقینی بنائیں کہ راشٹریہ بال سواستھیا کار یکم ( آر بی ایس کے)کے تحت آنے والی ٹیمیں آنگن واڑی مراکز میں داخل ہونے سے پہلے کی عمر کے تمام بچوں کی سال میں کم از کم دو بار سکریننگ کے علاوہ سرکاری اور سرکاری اِمداد یافتہ سکولوں میں زیر تعلیم تمام بچوں کی سکریننگ کریں۔ میٹنگ میں لئے گئے کئی دیگر فیصلوں کے علاوہ سیکرٹری موصوف نے ریفر کئے جانے والے بچوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ اَرلی اِنٹرونشن سینٹروں کو تمام پہلوئوں سے فعال بنانے پر زور دیا تاکہ جن بچوں کی صحت کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی پیروی کی جائے جس میں ٹریشری سطح پر مفت سرجری بھی شامل ہے تاکہ یوٹی بھر کے ضرورت مند لوگوں تک فوائد پہنچ سکیں۔مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جموںوکشمیر ایوشی سوڈن نے بتایاکہ یوٹی نے راشٹریہ بال سواستھیا کار یکم ( آر بی ایس کے) کے تحت ڈیٹا کیچیرنگ کے لئے آن لائن پورٹل شروع کیا ہے او رپہلے مرحلے میں روزانہ کی بنیاد پر موبائل ہیلتھ ٹیموں کے ذریعے سکریننگ ڈیٹا کو اَپ لوڈ کرنا فعال بنایا گیا ہے اور تمام ایم ایچ ٹی اَب ڈیٹا آن لائن پورٹل پر اَپ لوڈ کر رہے ہیں۔سٹیٹ نوڈل آفیسر این ایچ ایم جموںوکشمیر ڈاکٹر محمد شفیع کوکانے سی ای ماوز کو آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹروں کی برانڈنگ اور ماہانہ بنیادوں پر ایچ ڈبلیو سیز میں ہیلتھ میلوں کے اِنعقاد کے رہنما خطوط سے آگا ہ کیا۔ پروگرام منیجر آر بی ایس کے ڈاکٹر سید غزالہ نازکی نے راشٹریہ بال سواستھیا کار یکم ( آر بی ایس کے) کے بارے میں پرزنٹیشن دی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر ، چیف میڈیکل اَفسران ، گورنمنٹ ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹوں ، میڈیکل کالجز اور ڈسٹرکٹ ہسپتال ، پروگرام منیجر راشٹریہ بال سواستھیا کار یکم ( آر بی ایس کے) ، ڈی اِی آئی سی منیجران اور سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی ، این ایچ ایم کے دیگر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔










