Secretary Health chairs public darbar at Handwara_ e-inaugurates development projects

سیکرٹری صحت نے ہندواڑہ میں میگا عوامی دربار کی صدارت کی

کپواڑہ//صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے آج ہندواڑہ کا دورہ کیا اور عوامی شکایات اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لینے کیلئے ٹاؤن ہال ہندواڑہ میں ایک میگا عوامی دربار کی صدارت کی ۔ چئیر مین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ عرفان سلطان پنڈت پوری ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ، وائس چئیر مین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ ، ڈی ڈی سی ممبر ان اور دیگر ضلعی افسران نے میگا آؤٹ ریچ پروگرام میں شرکت کی ۔ عوامی دربار کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر عابد رشید شاہ نے کہا کہ نوجوانوں میں ترقی کے معاملے میں کپواڑہ ضلع کو یو ٹی کے سرکردہ اضلاع میں سے ایک بنانے کی خواہش کو دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی ۔ سیکرٹری موصوف نے کہا کہ سیاحتی مقامات جیسے لولاب ، بنگس ، کیرن اور ٹیٹوال شمالی کشمیر میں سیاحتی مقامات کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ کپواڑہ ضلع کے نوجوان انٹر پرنیور شپ کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں جو کہ اقتصادی ترقی کیلئے ایک اہم ذریعہ ہے ۔ عوامی دربار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر عابد رشید نے کہا کہ پبلک آؤٹ ریچ پروگرام انتظامیہ اور عوام کے درمیان ایک پُل کا کام کرتے ہیں جہاں اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران لوگوں سے رابطہ قائم کرتے ہیں ۔ سیکرٹری نے مزید کہا کہ جی ایم سی ہندواڑہ میں یو ٹی کے اعلیٰ جی ایم سی میں سے ایک بننے کی بڑی صلاحیت کے کیونکہ جلد ہی ملک بھر سے طلباء آنا شروع ہو جائیں گے ۔ چئیر مین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ نے اس موقع پر جی ایم سی عمارت پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور ضلع کپواڑہ کے جنگلاتی ڈیپوؤں میں لکڑی کی کمی کو دور کرنے کا مطالبہ کیا ۔ چئیر مین ٹریڈرز فیڈریشن ہندواڑہ نے ضلع انتظامیہ کپواڑہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جی ایم سی ہندواڑہ ضلع کا ایک بڑا پروجیکٹ ہے جس پر ضلع انتظامیہ کی توجہ مرکوز ہے اور جلد ہی یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا ۔ تقریب کے دوران جی ایم سی ہندواڑہ کی عمارت ، ایسوسی ایٹڈ ڈسٹرکٹ ہسپتال اور متعلقہ ہوسٹل کی سہولیات پر کام کی تصیور کشی کرنے والی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جس نے ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی ۔ ڈاکٹر عابد رشید شاہ نے چئیر مین ڈی ڈی سی کپواڑہ اور ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کے ساتھ اسٹالوں کا معائینہ کیا ۔ بعد ازاں سیکرٹری موصوف نے جی ایم سی ہندواڑہ کے کام کاج کے انتظامات ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ کے عارضی انتظامی بلاک جا دورہ کیا جہاں انہوں نے عملے ، مریضوں اور متعلقہ انجینئروں سے بات چیت کی ۔