سیکرٹری صحت نے جے کے ایم ایس سی ایل کی دسویںبورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ منعقد کی

سری نگر// سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج سری نگر میں جموں اینڈ کشمیر میڈیکل سپلائز کا رپوریشن لمٹیڈ ) جے کے ایم ایس سی ایل ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 10ویں میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل ، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر ، جموں ، اننت ناگ ، بارہمولہ ، ڈوڈہ ، کٹھوعہ ، راجوری ، ہندواڑہ ، اودھمپور، پرنسپل گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر / جموں ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر / جموں ، ڈائریکٹر آیوش ، ڈائریکٹر جنرل کوڈز ، ڈائریکٹر فائنانس ، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ، کنٹرولر ڈرگ اینڈ فوڈ ز کنٹرولر آرگنائزیشن ، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ، جے کے ایم ایس سی ایل کے دیگر اَفسروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کارپوریشن کے کام کاج سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے منافع کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات تجویز کئے۔ بورڈ نے کارپوریشن کے کام میں بہتری لانے کی کارکردگی سے متعلق مختلف دیگر امور پر غور و خوض کیا۔دورانِ میٹنگ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جے کے ایم ایس سی ایل کی گزشتہ مالیاتی کمیٹی میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی جس میں سال2022-23ء کے نظرثانی شدہ بجٹ کے تخمینے اور مالی سال2023-24ء کے مجوزہ بجٹ تخمینوں پر غور، کووِڈ کی مدت کے دوران عائد جرمانے کا اجرا، کارکردگی کی حفاظت وغیرہ کی شق پر نظر ثانی شامل ہے۔بورڈ نے منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل کو کاموں کو انجام دینے کے لئے انتظامی منظوری دینے کے اختیارات بھی سونپے۔میٹنگ میں بورڈ کو جے کے ایم ایس سی ایل کی طرف سے گزشتہ ایک برس کے دوران کی گئی مختلف قسم کی خریداریوں کے بارے میں جانکاری دی گئی جس میں سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ جموں کے لئے خریداری ، جی ایم سی جموں اور سری نگر کے لئے بائیو میڈیکل آلات کی دیکھ ریکھ خدمات حاصل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔