سیکرٹری سیاحت کی شراکت داروں کے ساتھ میٹنگ منعقد

سر ی نگر//سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے آج مختلف سیاحتی خدمات کے نمائندوں کے ساتھ ایک استفساری میٹنگ منعقد کی اور اِس شعبے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری سیاحت نے اِس برس ایک تیز سیاحتی سیزن کو حاصل کرنے میں خدمات فراہم کرنے والوں کی مدد اور تعاون کی تعریف کی۔اُنہوں نے آنے والے دِنوں میں بھی سیاحو ں کی آمد کی رفتار کو برقرار رکھنے میں ان سے تعاون طلب کیا۔سرمد حفیظ نے شراکت داروں کو بتایا کہ حکومت نے کچھ دِن پہلے ہوم سٹے کے رہنما خطوط کو مطلع کیا ہے اور اُنہوں نے شراکت داروںسے کہا کہ وہ اسے برادریوں میں مقبول بنائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ نے آنے والے مہینوں میں جموںوکشمیر میں سیاحوں کی آمد کو برقرار رکھنے اور مزید بہتر بنانے کے لئے بہت تشہیری سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا ہے۔خدمات فراہم کرنے والو ں کے نمائندوں نے محکمہ سیاحت کو اِس شعبے کو نئی بُلندیوں تک لے جانے اور جموںوکشمیر یوٹی میں ریکارڈ سیاحوں کی آمد حاصل کرنے کی کوششوں پر مبارک باد دی۔اُنہوں نے اَپنی تجاویز پیش کیں اور آنے والے مہینوں اور موسموںکو سیاحتی نقطہ نظر سے کامیاب بنانے کے لئے اَپنی کچھ مشکلات کا ازالہ بھی کیا۔میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی ڈی سی سیّد فخر الدین حامد ، ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور محکمہ دیگر اَفسران ، ہاٹ لائرز کے نمائندے ، ٹریول ایجنٹوں اور شکارا والوں نے شرکت کی۔