گڈ گورننس اِنڈکس کا جائزہ لیااور پی آر آئی نمائندوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی
کولگام//سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے کولگام ضلع کاتفصیلی دورہ کیا اور ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران سیکرٹری جو ضلع کولگام کے اِنچارج اِنتظامی سیکرٹری بھی ہیں ، نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں، چمبا گنڈ پل، آڈیگٹنو میں سیلاب سے بچاؤ بند کا معائینہ کیا اوراُنہوں نے وہاںاِنڈور سٹیڈیم پر کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے کولگام میں سول سروسز لائبریری کا دورہ کیا اور اُمید واروں سے بات چیت کی ۔اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ لگن کے ساتھ اِمتحانات کی تیاری کریں اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیااور لائبریری وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کو کہا۔دورے کے دوران سیکرٹری سیاحت و ثقافت کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ اور ضلع اِنتظامیہ دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔دورے کے دوران ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے ٹریکنگ مہم کے لئے ریسٹ ہاؤس چاولگام سے کونسرناگ تک ٹریکروں کے ایک گروپ کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔بعد اَزاں، ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے ریسٹ ہائوس چولگا م میں اَفسران کے ایک میٹنگ منعقد کی جس میں حکومت کی مختلف سکیموں اور پروگراموں کے تحت ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ ۔ اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، اے ڈی سی وقار احمد گیری اور مختلف محکموں کے دیگر سیکٹورل اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈسٹرکٹ کیپکس ، پی آر آئی گرانٹس ، سی ایس ایس ، پی ایم ڈی پی سمیت دیگر کے تحت ہونے والی طبعی اور مالی حصولیابیوں کے بارے میں تفصیلی پیش رفت پیش کی۔ہیلتھ سیکٹر کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے چیئر کو صحت کی بہتر خدمات کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لئے اَسامیاںبنانے کی فوری ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔چیئر کو میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کے لئے جلد اَز جلد فعال بنانے کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا گیا۔سیکرٹری کو زیر تکمیل بڑے پروجیکٹوں کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی گئی جس میں اَفسروں کے ریذیڈنشل کوارٹروں ، جی بی ہوسٹل کولگام ،پی آر آئی کوارٹروں ، ایس ڈی ایچ کمپلیکس ڈی ایچ پورہ ، کیمواور دیگر کام کے پروجیکٹ شامل ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیئر کو ضلع میں منشیات کی لت پر قابو پانے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات ، نوجوانوں کی شمولیت کے پروگراموں اور سیاحت کے فروغ فیسٹولوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ اَپنی پوری کوشش کریں اور ضلع کے عوامی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی پروگراموں کے مناسب نفاذ کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے ضلع کے گڈ گورننس اِنڈکس کا جائزہ لیتے ہوئے اِنڈکس کے ترقیاتی پیرامیٹروں میں بہتری لانے پر زور دیا۔اُنہوں نے شکایات کے اَزالے کے طریقہ کا ر کو مضبوط بنانے ، جے کے ایم کے تحت کاموں کی بروقت تکمیل اور سی ایس ایس کے دیگر کاموں ، اسپریشنل بلاکوں اور پنچایتوں کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ریسٹ ہائوس میں پی آر آئی ممبران نے سیکرٹری موصوف سے ملاقات کی ۔سیکرٹری نے پی آر آئی ممبران کے مسائل اور مطالبات سنے۔اُنہوں نے یقین دِہانی کی ان کی جانب سے پیش کردہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔










