پتنی ٹاپ//سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے آج یہاں پنچایتی راج اِداروں کے نمائندوں ، ٹور ٹریول آپریٹرو ں ، ہوٹل ایسو سی ایشنوں اور پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے اَفسران کے ساتھ ایک اِستفساری سیشن میں پتنی ٹاپ کے سیاحتی منظر نامے کا جائزہ لیا۔سیکرٹری سیاحت نے کانفرنس ہال پتنی ٹاپ میں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی اے کا دائرہ اِختیار جموںوکشمیر کا ایک اہم اورہر موسم کی منزل ہے جہاں سالانہ کئی لاکھ لوگوں کی آمد کا مشاہدہ ہوتا ہے ۔ اُنہوں نے اَپنے دائرہ اِختیار میں سیاحتی صلاحیت کی مجموعی ترقی اور فروغ کے لئے پی ڈی اے کی کوششوں کو سراہا جس میں ایک مسلسل اِختراعی سیاحتی مہم، اہم قومی اور بین الاقوامی رَسائی اور سیاحت کے بنیادی ڈھانچے اور راستے کی تخلیق شامل ہے۔تاہم ، اِس پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے بلکہ اِس میں بہتری لاتے رہیں اور شراکت داروں اور متعلقہ محکموں کی مربوط کوششوں سے اسے عالمی معیار کی منزل بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے۔شراکت داروں نے پانی کی دستیابی ، بجلی ، سڑک رابطے ، سڑکوں کو چوڑا کرنے ، باغات کی دیکھ ریکھ ، صنعت وحرفت ڈیپارٹمنٹ میں ہوٹلوں کی رجسٹریشن اور اَپنے تحفظات ، تجاویز اور دیرینہ شکایات کا اِظہار کیا۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے اُنہیں مستقبل قریب میں مناسب کارروائی کا یقین دِلایا اور ان پر زور دیا کہ وہ پی ڈی اے کے دائرہ اختیار کی ترقی اور فروغ میں اَپنا فعال کردار اَدا کریں۔ اِستفساری سیشن میں چیئرمین بی ڈی سی چنانی پرکاش چند ، سی ای او پی ڈی اے ٹھاکر شیر سنگھ ، صدر پتنی ٹاپ ہوٹل کشال مگوترا ، ریستوراں اور بار ایسو سی ایشن اور دیگر متعلقین موجود تھے۔










