سیکرٹری ریونیو نے اعلیٰ حکام ، استفادہ کنندگان ، پی آر آئی ، جموں و کشمیر کے ریونیو افسران کے ساتھ بات چیت کی

سرینگر//محکمہ ریونیو کے سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے ہفتہ بھر جاری رہنے والے بھرشٹا چار مکت ہفتہ کے دوران آج جموں و کشمیر کے یو ٹی کے تمام علاقوں میں مستفید ہونے والوں ، پی آر آئیز اور ریونیو افسران سے بات چیت کی ۔ اہم معلومات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے افسران ضلع اور تحصیل کی سطح پر ریونیو افسران کے ساتھ مصروف عمل ہیں ۔آن لائن خدمات کی حیثیت ، عوام تک آن لائن خدمات کے بارے میں معلومات کی فراہمی ، خدمات کی فراہمی میں درپیش چیلنجز، اضافی خدمات جو پبلک سروس گارنٹی ایکٹ2011 کے تحت شامل کی جا سکتی ہیں ، جیسے آٹو اپیل سسٹم کی پیش رفت ، پی ایس جی اے کے تحت آنے والی خدمات کا بیک لاگ اور اس بیک لاگ کو دور کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات شامل ہیں ۔ اس دوران نظام کے اندر شفافیت اور کارکردگی کو بڑھانے کیلئے ضلع ، تحصیل اور نیابت کی سطحوں پر ای آفس کے نفاذ کو یقینی بنانے پر بھی خاص زور دیا گیا ۔ افسران نے ریگولر ڈیپارٹمنٹل ایکشن کیسز اور بدعنوانی کی شکایات کے حل کا بغور جائیزہ لیا ۔ بات چیت کے دوران سیکرٹری نے بدعنوانی سے متعلق کیسز کو فوری طور پر حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور خبر دار کیا کہ ایسے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو غلط اہلکاروں کو بچاتے ہیں ۔ انہوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی سطح پر پیش رفت کی نگرانی کے باقاعدہ میکانزم کے قیام پر بھی زور دیا ۔ بات چیت کے دوران اس میں شامل تمام فریقین سے مثبت آراء موصول ہوئیں ۔ افسران کے ساتھ منسلک پی آر آئیز اور مستفید ہونے والوں نے شفاف نظام پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے خدمات حاصل کرنے کے اپنے ذاتی تجربات کا اشتراک کیا ، بشمول خدمات کی فراہمی میں لگنے والا وقت اور عہدیداروں کا فوری ردِ عمل جس کا مقصد خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔