پونچھ//سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے آج ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک میٹنگ کی قیادت کی تاکہ آئندہ مالی برس ہم آہنگی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔کانفرنس ہال میں منعقدہ اس میٹنگ میں مختلف محکموں کے شراکت داروںکو اکٹھا کیا گیا تاکہ منریگا ، ایس بی ایم ، آئی ڈبلیو ایم پی ، آر جی ایس اے ، پی ایم اے وائی ، این آر ایل ایم اور دیہی بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں دیگر مرکزی معاونت والی اقدامات جیسی سکیموں کی پیش رفت اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیا جاسکے۔دورانِ میٹنگ زراعت، باغبانی، جنگلات، ماہی پروری اور آبپاشی جیسے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر آئندہ برس کا منصوبہ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈاکٹر شاہداِقبال چودھری نے منریگا ، پی ایم اے وائی ۔ جی، ایس بی ایم۔جی، آئی ڈبلیو ایم پی اور جے کے ایس آر ایل ایم جیسی سکیموں کے کلیدی کارکردگی کے اِشاروں کا جائزہ لیا اور ایک ہفتے کے اَندر اَندر خاطر خواہ بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔سیکرٹری موصوف نے مختلف شعبوں بالخصوص زراعت اور متعلقہ شعبوں کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیتے ہوئے وسائل کو بہتر بنانے اور وسیع کوریج کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے مالی برس 2021-22 ء سے 31 ؍مارچ 2024 ء تک زیر اِلتوا ٔکاموں کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا ۔ڈاکٹر شاہد اِقبال نے پونچھ میں سرحدی بنکروں کی تعمیر کے ارد گرد ہنگامی صورتحال سے خطاب کرتے ہوئے رہائشیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی ضرورت اورجاری منصوبوں کی فوری تکمیل پر زور دیا۔مزید برآں، اُنہوں نے ماہی پروری کے تالابوں کی تعمیر میں موجودہ خلا کو دُور کرنے ے لئے محکمہ ماہی پروری اور آر ڈی ڈی کے درمیان تعاون کی ہدایت دی۔ پی ایم اے وائی۔جی اور اے ڈبلیو اے ایس پلس کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسروں کو اہداف کے بروقت حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ اِسی طرح، پنچایت گھر کی نئی عمارتوں کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹوں اور آئی ڈبلیو ایم پی کے تحت نئے گاؤںاورپنچایتوں کے لئے فزیبلٹی رپورٹوں کو جمع کرنے کے لئے لازمی قرار دیا گیا تھا۔یوٹی کیپکس بجٹ کے تحت،بی ڈی سی عمارتوں پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، انجینئرنگ کے عملے سے کام کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ ایس بی ایم ۔ جی کی سرگرمیوں جیسے ویسٹ مینجمنٹ، سوکیج پٹس، گرے واٹر مینجمنٹ، اور ڈسٹ بنز کی تنصیب کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں مؤثر عمل آوری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے دیہی کمیونٹی کی بہتری کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے شراکت داروں کے مابین ہم آہنگی کی وکالت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ اثر اور کارکردگی کو بڑھایا جاسکے۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری کے ہمراہ ڈائریکٹر آر ڈی ڈی جموں ممتاز علی ، ڈائرکٹر پنچایتی راج جموں و کشمیر شیام لال اور ٹیکنیکل آفیسر پی ایم اے وائی۔جی محمد ریاض بھی تھے۔جائزہ میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین ایم چودھری، اے ڈی سی پونچھ، اے ڈی سی پونچھ ، اے سی ڈی، اے سی پی، ڈی ایف او، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، سی اے او،سی ایس ایچ او، سی اے ایچ او، پی او آئی ڈبلیو ایم پی۔ ایس ای (آر اینڈ بی) پونچھ ایگزن آر ای ڈبلیو، ایگزن آئی اینڈ ایف سی، ایگزن آئی اینڈ ایف سی اے اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے، اے ڈی فشریز اور تمام بلاک ڈیولپمنٹ افسران نے شرکت کی۔
ایرانی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، مجتبیٰ خامنہ ای نے 6اہم عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تقرری کر دی
غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے:ولایتی
ایران جنگ سے امریکی تیل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ
مریضوں کے نام پر جعل سازی، آیوشمان اسکیم سے 2359اسپتال باہر، 1200پر پابندی
گاہکوں کیلئے یو پی آئی ادائیگیاں مفت رہیں گی
سلووینیا میں ہندوستانی سفارت خانے کو پہنچایا گیا نقصان، ہندوستان کی شدید مذمت
دھامی کی عوام سے یومِ آزادی پر اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی اپیل
اس یوم آزادی پر لال قلعہ پروندے ماترم گایا جائے گا
منی پور تشدد:دو خصوصی عدالتوں پر غور
مشینی قالینوں کیلئے علیحدہ ہارمونائزڈ سسٹم آف نومنکلیچرکوڈ کی سفارش










