سیکرٹری باہمی اِمداد نے کوآپریٹیو پبلک ہائیر سکینڈری سکول ڈیلی کا دورہ کیا اور کام کاج کا جائزہ لیا

جموں//سیکرٹری باہمی اِمداد ببیلا رکوال نے آج کوآپریٹیو پبلک ہائیر سیکنڈری سکول ڈیلی برانچ جموں کا دورہ کیا اور ادارے کے کام کاج کا جائزہ لیا۔پرنسپل اور سکول انتظامیہ نے بنیادی ڈھانچے اور فیکلٹی کی حیثیت کے علاوہ سکول کی کامیابیوں اور سرگرمیوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔سیکرٹری کے ہمراہ ایڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز جموں چمپا دیوی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران سیکرٹری نے سمارٹ کلاس رومز، سکول لیبز، لائبریری، کنڈرگارٹن سیکشنز اور کلاس رومز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسکول کے تعلیمی ماحول اور نتائج کو مزید بہتر بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اسکول کی عمارت میں سولر پینلز کی تنصیب کا عمل شروع کرنے کو کہا۔سیکرٹری موصوفہ نے دورے کے دوران سمارٹ کلاس روموں، سکول لیبارٹریوں، لائبریری، کنڈرگارٹن سیکشنوں اور کلاس روموںکا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے تعلیمی ماحول اور سکول کے نتائج کو مزید بہتر بنانے کے لئے متعدد اہم اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے سکول کی عمارت میں سولر پینلز کی تنصیب کا عمل شروع کرنے کو کہا۔اُنہوں نے نے پیشہ ورانہ اور ہنرمندی پر مبنی تعلیم کو فروغ دینے پر زور دیاجس میں جامع، مربوط، لطف اندوز اور دلچسپ سیکھنے کے تجربات کا ویژن ہے۔ اُنہوں نے لیبارٹری پر مبنی سرگرمیوں، بحث پر مبنی اور تجزیہ پر مبنی سیکھنے کے ذریعے طلبأ کی مجموعی ترقی پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے سکول اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ جڑی بوٹیوں کے باغات کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ طلباء کے لئے مختلف مقامات جیسے بوٹینیکل گارڈن، تاریخی عمارتوں اور ثقافتی ورثے کے مقامات کے لئے فیلڈ وزٹ کا اِنتظام کریں۔سیکرٹری نے سکول اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ طلبأ کی ہمہ جہت ترقی کے لئے وقتاً فوقتاً تعلیمی دوروں کا اِنعقاد کرنے اور مختلف کوآپریٹیو سرگرمیوں کے ذریعے طلبأ میں تعاون کا جذبہ پیدا کریں۔سیکرٹری کے ہمراہ محکمہ کے افسران بشمول ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز (ایگری) جموں اور اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیوسوسائٹیز بلاک ستواری بھی موجود تھے۔