سیکرٹری آر ڈی ڈی نے ایم جی نریگا کے نفاذ کا جائیزہ لیا

سیکرٹری آر ڈی ڈی نے ایم جی نریگا کے نفاذ کا جائیزہ لیا

مرکزی وزارت برائے دیہی ترقی کی ایڈوائیزری پر سختی سے عمل پیرا رہنے پر زور

سرینگر //سیکرٹری رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچائتی راج ( آر ڈی ڈی اینڈ پی آر ) مسٹر محمد اعجاز اسد نے آگ ایم جی نریگا کے نفاذ اور مرکزی وزارت برائے دیہی ترقی کی جاری کردہ ایڈوائیزری کی سخت پابندی اور آڈٹ پیرا کے جواب کیلئے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ڈی جی رورل سینی ٹیشن ، ڈائریکٹرز آر ڈی ڈی کشمیر اور جموں ، ڈائریکٹر فائنانس، ایڈیشنل سیکرٹری آر ڈی اینڈ پی آر ، سپرنٹینڈنگ انجینئر آر ای ڈبلیو ، اے سی ڈیز ، اسسٹنٹ کمشنر پنچائت ، ایگزیکٹو انجینئر آر ای ڈبلیو اور ڈائریکٹر سوشل آڈٹ یونٹ ایم جی نریگا کے علاوہ دیگر متعلقین موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران سیکرٹری موصوف نے مالی عمل کو ہموار کرنے ، ریکارڈ کو مستحکم بنانے اور دیہی روز گار کی فراہمی کو مزید شفاف اور موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پنچائتی سطح پر مسٹر رولس ، میجر منٹ بُکس اور دیگر ضروری ریکارڈوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں جس سے احتساب اور شفافیت پر خاص توجہ دی جائے ۔ انہوں نے مرکزی وزارت برائے دیہی ترقی کے مشوروں کے مطابق شواہد پر مبنی توثیق پر زور دیا اور یقین دلایا کہ فیلڈ کمیٹیوں کی رہنمائی کیلئے نیشنل چیک لسٹ جاری کی جائے ۔ این ایم ایم ایس ( نیشنل موبائل مانیٹرنگ سافٹ وئیر ) کے استعمال کا جائیزہ لیتے ہوئے سیکرٹری موصوف نے شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے میں اس کے کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے جے اینڈ کے میں پانی کے پائیدار تحفظ کیلئے امرت سرورس کے مشن کو اہم قرار دیا ۔ انہوں نے جیو ٹیگذ تصاویر کے ساتھ فیلڈ کی توثیق کی ہدایت دی اور آبی ذخائیر کی بحالی کو ان کے مطلوبہ استعمال کیلئے یقین دلایا ۔ مالی نظم و ضبط پر سیکرٹری نے 2020-21 سے بقایا آڈٹ پیرا اور زیر التوا اے سی /ڈی سی بلوں کا جائیزہ لیا جس میں محکمہ خزانہ کے ساتھ مربوط کوششوں کا مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقررہ ٹائم لائینز میں بیک لاگوں کو کلئیر کریں ۔