جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی منشیات مخالف جاری

سینئر ٹریڈ یونین لیڈر شبیر حسین میرکواہم ذمہ داری

جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے سینئر نائب صدر مقرر: اشتیاق بیگ

سری نگر//جی آ ر بیگ میموریل ٹرسٹ کے ترجمان اعلیٰ انجینئر برہان الدین شاہ کے بیان کے مطابق ٹرسٹ کا اجلاس مرکزی دفتر بلال کالونی صورہ سرینگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سرپرست اعلیٰ محترمہ فاطمہ رسول بیگ نے کی جبکہ ورچول موڈ پر مشیر اعلیٰ سید ریاض خاور صوبائی صدر جموں سشیل سودن کے علاوہ مرکزی عہدیداران اور ضلع صدور بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ٹرسٹ سے متعلق کئی امورات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹرسٹ کی سماجی خدمات میں تیزی لانے پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں سبھی ممبران کی آراء کے بعد اتفاق رائے سے شبیر حسین میر کو ٹرسٹ کا سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹرسٹ کے آئندہ پروگرامات شبیر حسین کی زیر نگرانی اور قیادت میں منعقد کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ضلع راجوری میں رواں ماہ میں 3میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا جس کی معاونت سماجی اور ٹریڈ یونین تنظیموں کے علاوہ تھنہ منڈی جرنلسٹ ایسوسی ایشن بھی کرے گی۔ جلاس میں اس میڈیکل کیمپ کے لائحہ عمل اور طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ان میڈیکل کیمپوں میں زیادہ سے زیادہ ضرورتمند مریضوں کو مفت علاج و معالجہ فراہم کئے جانے کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی جائے۔