سکولی بچوں کے ساتھ ایک معلوماتی سیشن کا اِنعقاد

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سکولی بچوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے سماج کے مستقبل رہنمائوں کے ساتھ بامعنی روابط کو فروغ دینے کی کوشش میں آج منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں ہوپ سکول آف میرٹ اشٹنگو کے طلباء کے ساتھ ایک دِلچسپ اور معلوماتی سیشن میں حصہ لیا۔سیشن کا آغاز والہانہ استقبال اور ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے کردار اور ذمہ داریوں کے تعارف سے ہوا اور اِس کے علاوہ خیالات اور نقطہ نظر کے فعال تبادلے کا مشاہدہ کیا گیا کیوں کہ طلباء نے بے تابی سے اَپنے خیالات ، خدشات اور خواہشات ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ شیئر کیں۔سکولی بچوں نے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں واقع مختلف دفاتر کا بھی دورہ کیا اور اَفسران او رملازمین کے ساتھ بات چیت کی۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ضلعی اِنتظامیہ نے حال ہی میں سکولی بچوں کو مختلف سرکاری دفاتر میں جانے، اَفسران سے بات چیت کرنے اور سرکاری ملازمین کے بارے میں جاننے کے لئے ایک پہل شروع کی ہے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِستفساری سیشن کامقصد نوجوان ذہنوں کی حوصلہ اَفزائی کرنا اور شہری مصروفیت کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔ڈاکٹر اویس احمد نے اَپنی کمیونٹی کے اَندر مثبت تبدیلی لانے میں آنے والی نسلوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور اِجتماعی عمل کی طاقت پر زور دیا اور طلبا کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ شمولیت ، ماحولیاتی دیرپا او رسماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے والے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کے سیشن اِنتظامیہ کے لئے نوجوان پود کے ساتھ جڑنے کے لئے ایک بہترین موقعہ کے طور پر کام کرتے ہیں ، ان میں شہری ذمہ داری کے احساس کو پروان چڑھاتے ہیں اور اُنہیں کمیونٹی میں مستقبل کے رہنما اور تبدیلی لانے والے بننے کی ترغیب دیتے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے طلباء کی فعال شرکت کے لئے تعریف کا اِظہار کیا اور باخبر رہنے ، عوامی میٹنگوں میں حصہ لینے اور کمیونٹی لیڈروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ سب روشن مستقبل کی تعمیر میں اَپنا حصہ اَدا کرسکے۔سکول کے چیئرمین جنید احمد نے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ کا یہ اقدام ایک بصیرت انگیز او ر بااختیار بنانے والا تجربہ ثابت ہوا جس نے مقامی حکومت اور نوجوانوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی بنیاد رکھی او راُِنہوںنے اس اقدام پر ضلعی اِنتظامیہ کا شکر یہ اَدا کیا۔