سپیشل سمری رویژن:چیف الیکٹورل آفیسر نے سانبہ ضلع میں پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا

سانبہ//جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ( سی ای او ) پی کے پولے نے آج سانبہ ضلع میں پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا تا کہ سال 2023 کیلئے جاری سپیشل سمری رویژن مشق کے مجموعی انعقاد کا جائیزہ لیا جا سکے جس میں عوام کی سہولت کیلئے خصوصی کیمپ لگائے جا رہے ہیں ۔ چیف الیکٹورل آفیسر ( سی ای او ) کے ساتھ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سانبہ انورادھا گپتا بھی تھیں ۔ پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کے دوران سی ای او نے درخواست دہندگان اور ووٹرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائیزہ لیا ، بی ایل اوز اور انتخابی عملے سے بات چیت کی اور ضلع میں نظر ثانی کے عمل کو ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سی ای او نے درخواست دہندگان اور ووٹرز کو دی جانے والی سہولیات کا جائیزہ لیا جو خصوصی کیمپوں کا اہتمام کیا گیا اور بوتھ لیول آفیسرز ( بی ایل اوز ) اور انتخابی عملے کے ساتھ مقامی لوگوں سے بات چیت کی ۔ سی ای او نے دورے کا آغاز پولنگ اسٹیشنوں بشمول پی ایس بڑی براہمناں ، وجے پور اور سوانکھا کے معائینہ سے کیا جہاں خصوصی سمری رویژن مشق جاری ہے ۔ انہوں ے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے عمل کا جائیزہ لیا اور درخواست دہندگان کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی تصدیق کی جن میں فارم کی دستیابی ، فارم بھرنے میں معاونت اور درخواستوں کی وصولی اور کارروائی کے مناسب انتظامات شامل ہیں۔ بی ایل اوز اور انتخابی عملے کے ساتھ بات چیت کے دوران سی ای او نے نظر ثانی کے عمل میں غیر جانبداری ، شفافیت اور کارکردگی کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے درخواستوں کی مکمل تصدیق اور انتخابی فہرستوں میں اہل ووٹرز کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی بھی نااہل نام شامل نہ ہو انہوں نے عہدیداروں پر بھی زور دیا کہ وہ درخواست دہندگان اور رائے دہندگان کو فوری اور شائستہ مدد فراہم کریں اور اس عمل کے دوران پیدا ہونے والی کسی بھی شکائت یا مسائل کو حل کریں ۔