سرکاری ڈاکٹر صاحبان زیادہ نجی کلنکوں پرمصروف

سپر اسپیشلٹی اسپتالوں اور سرکاری میڈیکل کالجوں میں عملہ کی کمی پرقابو پانے کی کوشش

13،جولائی تا12،اگست اُمیدوارکراسکتے ہیں درخواست فارم کی آن لائن رجسٹریشن

سری نگر//جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے لیکچرروں ،اسسٹنٹ پرفیسروں اورذیلی اسٹاف کی136 آسامیوں کی بھرتی کاعمل شروع ہوگیاہے اورخواہشمندواہل اُمیدوار13جولائی سے12اگست تک اپنے درخواست فارم آن لائن رجسٹریشنJKPSCکی آفیشل ویب سائٹ پرکراسکتے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق 136اسامیوںکی بھرتی عمل میں لانے کیلئے جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے عمل شروع کردیا ہے ۔ لیکچرروں ،اسسٹنٹ پرفیسروں اورذیلی اسٹاف کی اسامیوں یاعہدوں کیلئے اہل وخواہشمند اُمیدوار وںنے 13جولائی2022سے اپنے درخواست فارم جے کے پی ایس سی کی آفیشل ویب سائٹjkpsc.nic.inپر جمع کرانے شروع کردئیے ہیں ۔جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن نے خالی اسامیوں کیلئے بھرتی عمل شروع کرتے ہوئے کہاہے کہ درخواست فارم جمع کرانے کا عمل 13جولائی 2022 سے شروع ہو گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی اہلیت کی جانچ کر سکتے ہیں اور اہل عہدے کیلئے آفیشل ویب سائٹjkpsc.nic.in پر درخواست دے سکتے ہیں۔کمیشن ھٰذانے کہاکہ امیدوار وں کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 12 اگست 2022مقررکی گئی ہے۔جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے مذکورہ بالا136اسامیوں کیلئے درخواست فارم کیساتھ الگ الگ زمروںمیں آنے والے اُمیدواروں کیلئے فیس کاتعین بھی کیاہے ۔جنرل کیٹگری یاعام زمرے میں آنے والے اُمیدواروں کوفارم کیساتھ مبلغ 1000روپے بطوردرخواست فیس رکھناہوگی جبکہ ریزروڈ یامحفوظ زمرے میں آنے والے اُمیدواروں کیلئے درخواست فیس 500روپے مقررکی گئی ہے ۔تاہم جسمانی طورپرناخیز یعنیPHCزمرے میں آنے والے اُمیدواروں کو درخواست کی فیس سے استثنیٰ حاصل ہے۔کمیشن نے یہ بھی واضح کیاہے کہ اُمیدواروں کیلئے 10اگست تک درخواست فیس جمع کرانا لازمی ہے۔تاہم، امیدواروں کو 13 سے 15 اگست 2022 کے درمیان اپنے درخواست فارم میں ترمیم کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے واضح کیاہے کہ یہ بھرتی مہم سپر اسپیشلٹی اسپتال جموں،کشمیر اور مختلف شہروں کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں اسسٹنٹ پروفیسروں، ذیلی عملہ اور لیکچراروں کی 136 آسامیوں کو پْر کرنے کے لیے چلائی جارہی ہے۔ امیدوار سرکاری بھرتی کے نوٹیفکیشن میں مذکور جگہ کے لحاظ سے خالی آسامی کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔کمیشن نے مزید کہاہے کہ امیدواروں کودرخواست فارم بھرتے وقت ،اپنی مکمل تفصیلات اور دستاویزات جیسے نام، تاریخ پیدائش، والد کا نام، تعلیمی سرٹیفکیٹ، شناختی ثبوت، اور دیگر تفصیلات کا ایک سیٹ اپ لوڈ اور جمع کروانا ہوگا جیسا کہ سرکاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے۔