سری نگر//چیئر پرسن سٹیٹ پبلک سروس کمیشن کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اَرکان کے ایک وفد نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔دورانِ میٹنگ سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران چیئرمین گوا پبلک سروس کمیشن شری جوزمینوئل نورونہا، چیئرمین گجرات پی ایس سی شری نلین بی اپادھیائے، چیئرمین اُترپردیشن پی ایس سی سنجے شرینیت ، چیئرمین ہریانہ پی ایس سی شری آلوک ورما، چیئرمین ناگالینڈ پی ایس سی شری ڈبلیو ہونجی کونیاک ، چیئرمن آسام پی ایس سی بھارت بھوشن دیو چودھری کے ساتھ چیئرمین جے این ڈکے پی ایس سی شری ستیش چندرا موجود تھے۔










