سٹیٹ پبلک سروس کمیشن کی سٹینڈنگ کمیٹی آف چیئرپرسنز میٹنگ منعقدسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کی سٹینڈنگ کمیٹی آف چیئرپرسنز میٹنگ منعقد

سری نگر//سٹیٹ پبلک سروس کمیشن کی سٹینڈنگ کمیٹی آف چیئرپرسنز ( ایس سی او سی ) میٹنگ جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن سولنہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔چیئرمین گوا پبلک سروس کمیشن جوزمینوئل نورونہانے میٹنگ کی صدارت کی ۔میٹنگ میںچیئرمین ایس سی او سی ، ناگالینڈ ، آسام ، گجرات ، ہریانہ ، اُترپردیش اور جموںوکشمیر کے چیئرپرسنوں نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ سٹیٹ پبلک سروس کمیشنوں میں اِنتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے اِستعمال جیسے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔سٹینڈنگ کمیٹی ایک برس میں تقریباً چار مرتبہ میٹنگ منعقد کرتی ہے جس میں سٹیٹ پبلک سروس کمیشن سے متعلق اَمور پر تبادلہ خیال اور غور وخوض کیاجاتا ہے۔سٹینڈنگ کمیٹی 09رُکنی گروپ ہے جس کی نمائندگی متعلقہ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کرتے ہیں اور ہر رُکن کی مدت تین برس ہوتی ہے۔ط