سوپور//سوپور پولیس نے منشیات ونشہ آور ادویات کادھندہ کرنے والے ایک بین الریاستی ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک مفرورسرغنہ خاتون سمیت5منشیات فروشوں کوگرفتار کیا جبکہ ان کی تحویل سے بڑی مقدار میں منشیات اور نشہ آور ادویات کوبرآمد کیاگیا۔سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس سوپور شبیر نواب نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یکم مارچ2023 کوسوپور پولیس نے تارزوعلاقے میں ایک ناکے کے دوران سوپور کے تنویر احمد شاہ اور جاوید احمد شاہ نام کے 2افراد کو 3512نشہ آور ٹکیوںSpasmoproxyvon+ سمیت گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران انہوں نے ایک اور شخص کا نام ظاہر کیا جو سوپور اور اس کے آس پاس منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہے۔ایس ایس سوپورکے مطابق گرفتار شخص کی شناخت چندوسہ بارہمولہ کے عامر صادق پرہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کی ذاتی تلاشی پر 112نشہ آورٹکیاں برآمد ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش کے دوران2سرغنوںکے نام بھی سامنے آئے ہیں جن کی شناخت عروج دختر محمد مظفر بٹ ساکن بٹا پورہ سوپور اور محمد اشرف میر ولد مرحوم فاروق احمد میر ساکن ہاتھی شاہ سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس سوپور شبیر نواب نے کہاکہ یہ جوڑی باہر کی وادی سے سوپور اور دیگر علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھی۔انہوںنے کہاکہ گرفتار افراد کے اعترافی بیان پر ہم نے ان دونوں کو سری نگر کے مضافات سے 1648نشہ آور کیپسول سمیت گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ ان کی گرفتاری کے ساتھ ہی ہم ایک بڑے بین ریاستی ماڈیول کا پردہ فاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔دریں اثنا، ایک مقدمہ زیرایف آئی آر نمبر07/2023تحت سیکشن 8/22-29این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس تھانہ بومئی میں درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کو حرکت میں لایا گیا ہے۔سوپور پولیس نے مزید بتایاکہ عروج مظفر دخترمحمد مظفر بٹ کے اہل خانہ کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر زیرنمبر255/2021تحت سیکشن 8/22 (چالان زیرسیکشن 299) درج ہیں۔ایف آئی آر نمبر کے ذریعے مقدمہ15 (01، این ڈی پی ایس ایکٹ کیس اس وقت جموں کی کوٹ بلوال جیل میں اس کے بھائی یاور احمد بٹ کے خلاف بھی درج ہے اس کے والد مظفر احمد بٹ ولد نور محمد بٹ کے خلاف بھی مقدمہ 8 درج کیا گیا ہے، جو اس وقت دہلی سنٹرل جیل میں 06این ڈی پی ایس کیسز کے سلسلے میں بند تھے۔ ایک این ڈی پی ایس کیس ان کی والدہ آفرینا بیگم ولد محمد مظفر بھٹ کے خلاف بھی درج کیا گیا تھا اور حال ہی میں ڈیڑھ سال بعد ضمانت پر رہا ہوئی تھی ۔










