سوربھ بھگت نے ’ فلومے پر‘ ایپلی کیشن کا پہلا مرحلہ شروع کیا

کہا، ایپ خواتین کو اَپنے جسم کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور مجموعی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بااِختیار بنائے گی

سری نگر//کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوربھ بھگت نے آج ’ فلو مے پر‘ ایپلی کیشن کے پہلے مرحلے کا آغاز کیااِس موقعہ پر سوربھ بھگت نے خطاب کرتے ہوئے جو دھامل پبلک سکول کے سابق طالب علم میڈنش تھسو کی ان کے دُور اندیشی اور آئوٹ آف دی باکس سوچ کے لئے ان کی کوششوں کی سراہنا کی۔اُنہوں نے کہا کہ ’’ فلو مے پر‘‘ اَپنے ویبرنٹ کمیونٹی ٹیب سے ذاتی اور پیشہ ورانہ گفتگو کے لئے محفوظ اور معاون ماحول فراہم کرتے ہوئے خواتین اَپنے ماہانہ سائیکلوں کو ٹریک کرنے کے طریقے میںاِنقلاب لانے کے لئے تیار ہے۔کمشنر سیکرٹر ی نے کہا،’’ فلو مے پر‘‘ ایپ آٹیفشل انٹلی جنس کی طاقت سے فائدہ اُٹھاتی ہے تاکہ خواتین کو ان کے بیضہ دانی اور ماہواری کی نگرانی کے لئے ایک بدیہی اور درست طریقہ فراہم کیا جاسکے۔’’ فلو مے پر‘‘ جدید ترین الگورتھم اور ڈیٹا کے تجزیے کو اِستعمال کرتے ہوئے خواتین کو اَپنی تولیدی صحت پر قابو پانے ، اَپنے صحت کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان کی مجموعی صحت کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے کے لئے بااِختیار بناتا ہے۔‘‘اِس سے قبل میڈ انش تھسو نے اَپنی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن میں کمشنر سیکرٹری کی رہنمائی اور تعاون کی تعریف کی جو خواتین کی ہیلتھ کیئر میں اِنقلاب لانے کے لئے ہمارے عزم کی مزید تصدیق کرتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ’’ فلو مے پر‘‘ ایپ کی نقاب کشائی کرنے اور پوری دُنیا کی خواتین کو ان کی تولیدی صحت کو اَپنانے کے لئے بااختیار بنانے پر بہت خوشی ہے۔’ فلو مے پر‘‘ رازداری او رڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ایک ایننانمس موڈ کو شامل کرتا ہے جو صارفین کو اَپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کی اِجازت دیتا ہے ۔ یہ منفرد خصوصیت اِس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اَفراد اَپنی راز داری پر سمجھوتہ کئے بغیر آزادانہ طور پر اِظہارِخیال کرسکتے ہیں ، ’’ فلو مے پر‘‘کی صارف پر مرکوز ڈیزائن اور ڈیٹا کے تحفظ کے عزم کو تقویت دیتے ہیں۔اِس موقعہ پرایڈیشنل ڈائریکٹر جے کے ایس ٹی اینڈآئی ایس ڈاکٹر ناصر شاہ او رجوائنٹ ڈائریکٹر جے کے ایس ٹی اینڈ آئی سی بلال احمد اور دیگر متعلقین موجود تھے۔