سری نگر / /کمشنر سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت نے جموںوکشمیر میں بیک ٹو وِلیج پروگرام اور ایم ٹی ایم پی کے تحت شناخت کی گئی مرکزی اورریاستی حکومتوں کی ہنر مندی کی سکیموں اور نوجوانوں کی سکل ٹریننگ کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔سوربھ بھگت نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے لائن ڈپارٹمنٹوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ اُمیدواروں کی سہولیت کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ہنرمندی کی سکیموں کو سکل اِنڈیا پور ٹل اور سکل اِنڈیا ڈیجیٹل پر شامل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے اضافی ضرورت سے بچنے کے لئے ہنرمندی اقدامات پر مختلف محکموں کے مابین ہم آہنگی پر زور دیا اور جموںوکشمیریو ٹی کے ہنر کے ماحولیاتی نظام کا مجموعی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہونا چاہئے تاکہ پیداوار اَچھی اور پُر کشش ہو۔ اُنہوں نے ریاستی تعلیمی اور تکنیکی بورڈوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ تعلیمی اداروں میں سکل سرٹیفیکیشن کے لئے ایوارڈنگ باڈیز کے طور پر تسلیم کئے جانے کے لئے این سی وی ای ٹی سے رابطہ کریں تاکہ تربیت حاصل کرنے والوں کو سرٹیفیکیشن کے مسائل کے سلسلے میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے جے کے یو ٹی میں بیک ٹو ولیج پروگرام اور ایم ٹی ایم پی کے تحت شناخت شدہ نوجوانوں کی سکل ٹریننگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مختلف محکموں سے مختلف سکل کورسز میں سالانہ تربیت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے محکموں کے ذریعہ آدھار سیڈ ٹریننگ اور پلیسمنٹ ڈیٹا کی ہدایت دی تاکہ ایک حقیقت پسندانہ تصویر پیش کی جاسکے۔ مختلف محکموں کے تمام نمائندوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی بیک ٹو وِلیج مرحلہ چار کے تحت مقرر کردہ ہدف کا احاطہ کر چکے ہیں۔کمشنرسیکرٹری نے یہ بھی کہا کہ ایس ڈی ڈی ایک مضبوط مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم تیار کرنے کے عمل میں ہے تاکہ تربیت یافتہ اور ہنرمند امیدواروں کو ریکارڈ رکھنے اور ٹریک کیا جاسکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایم آئی ایس کو تمام شراکت داروں اور مختلف محکموں تک رسائی حاصل ہوگی جو جموںوکشمیر یوٹی میں ہنر کے مختلف اقدامات کرتے ہیں۔










