جموںو کشمیر میں 370تقاریب کااہتمام کیاجائیگا ہائی کمانڈ امیدواروں کے ناموں پرمہر ثبت کریگی /ترن چگ
سرینگر//جموں وکشمیرکی پانچ پارلیمانی نشستوں پرکامیابی حاصل کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھارت سنکلپ پروگرام کوآخری شکل دی اگلے پانچ برسوں کے لئے وزیراعظم کو اقدامات اٹھانے کے لئے لوگوں سے رائے طلب کرنے ان کی تجویذیں حاصل کرنے کے لئے 70تقاریب کااہتمام کیاجائیگا تاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پروگراموں او راٹھائے گئے اقدامات کو لوگوں تک پہنچایاجا سکے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموںو کشمیر میں پارلیمنٹ الیکشن کے لئے امیدواروں کی شارٹ لسٹ ترتیب دی نو سے زیادہ امیدواروں کونامزد کیاگیا اور آخری پانچ امیدواروں کی نامزد گی کے لئے لسٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہائی کمانڈ کوروانہ کیاجائیگا ۔بی جے پی کے جنرل سیکریٹری امور کشمیرکے انچارج ترن چگ نے میٹنگ کے بعد زررائع ابلاغ کوتفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے 370 سیٹوں پرکامیابی حاصل کرنے کااردہ کیاہے ا سے یقینی بنانے کے لئے ملک بھر کی طرح جموں وکشمیرمیں ابھی اقدامات اٹھائے جائینگے ۔انہوںنے کہاکہ370 کی زنجیروں سے جموں وکشمیرکے عوام کونجات دلائی گئی او رپارلیمنٹ الیکشن میں370 سیٹیں حاصل کرنا ہمارا مشن ہیںاو راسکے لئے ملک بھر میں تیاریاں شروع کردی گئی ہے پوری طرح سے پارلیمنٹ الیکشن کابگل بج گیاہے جموںو کشمیرمی ںپانچ پارلیمانی سیٹوں پرکامیابی کے جھنڈے گارڈ دینے کے خاطربھارت سنکلپ پروگرام کاانعقاد کیاجارہاہے 370تقاریب کااہتمام کیاجائیگا ۔لوگوں سے تجویز حاصل کی جائیگی کہ وہ وزیرعظم کے لئے اگلے پانچ برسوں کے لئے اہداف مقرر کرے کہ جموںو کشمیر سمیت ملک کے لئے کیااقدامات اٹھاناضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ لوگوں سے باضابطہ طور پرتحریری تجاویز حاصل کی جائے گی کہ عام لوگو ںکے ساتھ جڑنے کے لئے ان کے مشکلات کاازالہ کرنے او رآنے والے پانچ برسوں کے دوران کیاکاروائیاں عمل میں لائی جانی چاہئے اسکے بارے میں ان سے رائے طلب کی جائے گی ۔انہوںنے کہا ہمارا یہ عہد ہے کہ ہم ان تمام سنگ میل کوعبور کرے جن کابھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کے عوام کے ساتھ وعدہ کیاہے ۔










