اودھمپور//مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر خواتین اور بچوں کی ترقی و اَقلیتی اَمور سمرتی زوبن اِیرانی نے آج ضلع اودھمپور کے کیندریہ ودھیالیہ سنگٹھن ( کے وِی ) چنانی میں عوامی رَسائی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر چیئر پرسن ڈی ڈی سی اودھمپو رلا ل چند ، ضلع ترقیاتی کمشنر سچن کما رواشیا ، ایس ایس پی ڈاکٹر وِنود کمار ، اے ڈی ڈی ی گھنشیام سنگھ ، سی اِی او پی ڈی اے شیر سنگھ، اے ڈی سی جوگندر سنگھ جسروٹیہ ، اے سی آر رفیق احمد جرال کے علاوہ ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی او ردیگر ضلعی سربراہان بھی موجود تھے۔ عوامی رَسائی پروگرام میں مختلف محکموں کے اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ کیمپ چیئر مین بی ڈی سی پرکاش چند ، صدر ایم سی چنانی مانک گپتا کے علاوہ سرپنچوں ، پنچوں نے متعدد مطالبات اور مسائل پیش کئے جس میں چنانی میں آئی ٹی آئی کالج کی منظوری ، اِنڈور سٹیڈیم کا قیام، علاقے کو سیاحتی نقشے پر لانا ، ہر وارڈ میں آنگن واڑی مراکز کا قیام ، پتنی ٹاپ سے منتلائی تک سڑک کی تعمیر ، زمین کا معاوضہ ، مقامی مصنوعات کی مارکیٹنگ ، تعلیمی اِداروں میں عملے کی کمی ، بلاک چنانی کے لئے خصوصی پیکیج ، ریگولرائزیشن ، یومیہ اُجرت وغیرہ شامل ہیں۔مرکزی وزیر موصوف نے مسائل او رمطالبات کو بغور سنا اور مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ اَفسران کو موقعہ پر ہی ہدایات دیں۔مرکزی وزیر موصوفہ سمرتی اِیرانی نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلع میں متعدد سرکاری سکیموں پر عمل آوری پر اطمینان کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ اور مختلف محکموں کی کوششوں کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تمام سرکاری سکیموں کے فائدے ہر شخص کو فراہم کرنے کے لئے پابند عہد ہے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی معاونت والی سکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام سرکاری سکیموں کا فائدہ سماج کے طبقوں تک پہنچانے کے لئے اہم کوششیں کریں ۔ اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں او رمختلف سکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔سمرتی اِیرانی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( پی ایم۔ جے اے وائی ) ’صحت ‘ سکیم شروع کی ہے جو صحت کی سب سے بڑی بیمہ سکیم ہے جس کا مقصد 5لاکھ روپے فی کنبہ ہیلتھ کور فراہم کرنا ہے اور اس میں ہر برس ثانوی اور ٹریشری نگہداشت ہسپتال میں داخل ہونے کے لئے ہندوستان کے سرکاری اور نجی ہسپتال لوں میں شامل ہیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ پردھان منتری کسان سمان ندھی مرکزی حکومت کے تحت ایک مرکزی معاونت والی سکیم ہے جو کسانوں او ران کے کنبوں کو آمدنی میں فراہم کرتی ہے ۔ اِس سکیم ے تحت 2ہیکٹر تک قابل کاشت اراضی رکھنے والے زمیندار کسان کنبوں کو 6,000 روپے کی شرح سے براہ راست مالی مدد فراہم کی جاتی ہے ۔ انکم سپورٹ 2,000 روپے کی تین مساوی قسطوں میں براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی ہے۔ اُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ تمام سرکاری سکیموں کا فائدہ سماج کے طبقات تک پہنچانے کے لئے مخلصانہ اور لگن سے کوشش کریں۔ مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے پی آر آئیز کو بااختیار بنایا ہے جو حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام کر رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں تمام شعبوں میں ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے اور عام لوگوں کی سماجی اقتصادی حالت میں بہتری آئی ہے۔مختلف سرکاری محکموں جیسے زراعت، باغبانی، کھیل، صحت، حیوانات، بھیڑ پالنے، سماجی بہبود، دستکاری، ہینڈ لوم وغیرہ نے اپنے محکمانہ بیداری کے سٹال لگائے تھے۔ مرکزی وزیر نے چیئر پرسن ڈی ڈی سی کے ساتھ ایک چکر لگایا اور مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی فلاح و بہبود اور دیگر سکیموں کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لئے مختلف محکموں کے ذریعہ لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا۔ اُنہوں نے افسران سے بات چیت کی اور زمینی سطح پر ان سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس سے قبل سمرتی ایرانی نے بھی پی آر آئی کے ساتھ بات چیت کی اور اُنہوں نے کے وِی کے احاطے میں درخت لگاتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا ماحولیات کے تحفظ کا ایک لازمی حصہ ہے۔










