سمارٹ سٹی کے تحت زیر تعمیر پروجیکٹوں پر کام زور و شور سے جاری ، مقرر مدت میں مکمل ہونگے

پہلے مرحلے کے دوران 90 پروجیکٹ جبکہ اب تک کل 95 پرجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں/ ڈاکٹر اوئیس احمد

سرینگر //سمارٹ سٹی کے تحت زیر تعمیر پروجیکٹوں پر کام زور و شور سے جاری ہے کی بات کرتے ہوئے سمارٹ سٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اویس احمدنے کہا کہ پہلے مرحلے کے دوران 90 پروجیکٹ مکمل کیے گئے جبکہ اب تک کل 95 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شہر کی خوبصورتی کیلئے مزید 58 منصوبے شروع کیے ہیں۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اویس احمد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پورے زور و شور سے کام جاری رکھیں گے اور تمام جاری پروجیکٹوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے۔ڈاکٹر اویس نے کہا کہ حکام سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ کی طرف سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کے پرتاپ پارک میں آنے والا بلیدان ستمب مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے دوران 90 منصوبے مکمل کیے گئے جبکہ اب تک کل 95 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شہر کی خوبصورتی کیلئے مزید 58 منصوبے شروع کیے ہیں۔ایس ایس سی ایل کے عہدیداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں سری نگر شہر میں جو کچھ بھی سامنے آیا ہے، اس کا سہرا سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ کی ٹیم کو جاتا ہے جس نے شہر کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کیلئے سخت محنت کی۔ اپنے پیشرووں کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک قابل ستائش کام کیا گیا ہے اور وہ کام کی رفتار کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔