اوڑی،پلوامہ اورکولگام میں2خواتین سمیت7اسمگلر گرفتار :پولیس
سری نگر//پولیس نے منشیات فروشوں کاشکنجہ کسنے کی مہم جاری رکھتے ہوئے اوڑی بارہمولہ، پلوامہ اورکولگام میں 2خواتین سمیت7اسمگلروںکوبرائون شوگر اور چرس سمیت گرفتار کیا۔جے کے این ایس کے مطابق ایس ڈی پی ائو اوڑی شوکت علی کی نگرانی میں پولیس نے ایس ایچ ائو بونیارانسپکٹر امردیپ پریہارکی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی نے خاتون منشیات فروش روبینہ بیگم زوجہ جہانگیر احمد ساکنہ چندنواڑی اوڑی کو گرفتار کیا جو علاقے کے نوجوانوں کو ممنوعہ منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھی۔خاتون منشیات فروش کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے پاس سے10 گرام براؤن شوگر جیسانشہ آورمادہ برآمد ہوا اور اخاتون کوموقعہ پر پولیس نے حراست میں لے لیا ۔پولیس تھانہ بونیار میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔ علاقے کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی جو کہ پولیس کے عوامی تعلقات کی اصل علامت ہے۔ اس دوران پلوامہ پولیس نے منشیات فروشوں کے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے4 منشیات فروش گرفتار ممنوعہ اشیاء سمیت دبوچ لیا۔پولیس نے بتایاکہ ضلع پلوامہ میں منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پلوامہ پولیس نے ایک خاتون سمیت4 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور اُن کی تحویل سے5 گرام براؤن شوگر اور 350 گرام چرس برآمد کیا۔بیان کے مطابق 7فروری کو پلوامہ پولیس نے گورنمنٹ ہائراسکنڈری اسکول کے قریب ایک ناکا لگایا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک آٹو لوڈ کیریئر زیر رجسٹریشن نمبرJK13G-7307کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر آٹو لوڈ کیرئیر کے ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے بڑے تدبیر سے لوڈ کیرئیرکو پکڑ لیا اوراس میں سوار تمام افراد کو بھی پکڑ لیاگیا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے5 گرام براؤن شوگر اور 350 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشی کی پاداش میں گرفتار ملزمان میں توصیف مشتاق ولد مشتاق احمد گنائی ساکنہ چوٹی پورہ پلوامہ، جنید احمد ملک ولدغلام محمد ملک ساکنہ رنگمولہ پلوامہ، طاہر احمد جوولد نذیر احمد جوساکنہ کھنموہ ، ثریا جیلانی دختر غلام جیلانی شاہ ساکنہ باغات برزلہ راولپورہ سری نگر شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں، مقدمہ زیر ایف آئی آر5/2023تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کے8/20,29ا درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔علاقے کے عام لوگوں نے منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کے کردار کو سراہا۔ پلوامہ پولیس نے پلوامہ میں اس لعنت پر قابو پانے کے لیے معلومات کے لیے عام لوگوں سے تعاون طلب کیا۔اس دوران کولگام پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتارکیا ۔ تھانہ پولیس دھمال ہانجی پورہ کولگام کی پولیس پارٹی نے سمنو رمہامہ کے نزدیک ایک منشیات فروش غلام نبی لون ولد غلام محمد لون ساکن رمہامہ کوممنوعہ نشیلی اشیاء سمیت گرفتارکیا ۔ ایک اور کاروائی کرتے ہوئے کولگام پولیس نے کنڈ بٹن گوڈ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJk03E-3141کو رکنے کا اشارہ کیا مگر مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور غلام نبی وگے ولد غلام احمد وگے ساکن چندی پورہ دیوسر نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی مگر پولیس نے اس کو گرفتارکیا۔ اس کی تلاشی لی گئی ۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء برآمد کی گئی۔ تھانہ پولیس دھمال ہانجی پورہ اور کنڈ نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس انداج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔










