SP College Srinagar accredited with Grade A+ by NAAC

سری پرتاپ کالج سری نگر کو این اے اے سی نے اے پلس گریڈ کے ساتھ تسلیم کیا

سری نگر//سری پرتاپ کالج سری نگر کو ایک اہم کامیابی میں این اے اے سی نے اے پلس گریڈ کے ساتھ تسلیم کیا ہے۔این اے اے سی ٹیم چیئرپرسن داکٹر ستیہ نارائن سراسانی ، ممبر کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر انا صاحب شنکر ریا مانے ، ممبر ڈاکٹر یشو دھرا شرما پر مشتمل نے جون مہینے میں کالج کا ایک مکمل جائزہ لیا اور تعلیمی ، غیر نصابی سرگرمیوں ، بنیادی ڈھانچے اور تحقیقی سرگرمیوں سے اطمینان کا اِظہار کیا۔پرنسپل ایس پی کالج پروفیسر غلام جیلانی قریشی نے اِس پیش رفت پر بات کرتے ہوئے این اے اے سی کی تشخیص پر اطمینان کا اِظہا رکیا او رکالج کے لئے اِس کو ممکن بنانے والے تمام شراکت داروں ک مبارک باد دی ۔ اُنہوں نے کہا ،’’ یہ ایک خاص لمحہ ہے اور یہ کالج کے تمام عملہ ، تدریسی اور غیر تدریسی نیز ریسرچ سکالروں اور طلباء کی انتھک کوششوں اور مخلصانہ لگن کے بغیر ممکن نہیں تھا۔‘‘پرنسپل نے پرنسپل سیکرٹری تعلیم آلوک کمار کا بھی شکریہ اَدا کیا۔ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ( ڈاکٹر) یاسمین عشائی ، ڈائریکٹر فائنانس اینڈ پلاننگ اور نوڈل پرنسپل کشمیر ڈویژن کالجز نے دوبارہ ایکریڈیشن کے عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے مسلسل تعاون اور بروقت رہنمائی فراہم کی۔