سری نگر میونسپل کارپوریشن نے بو￿ڈ ڈل سری نگر میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کیمپ کا اِنعقاد کیا

سری نگر میونسپل کارپوریشن نے بو￿ڈ ڈل سری نگر میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کیمپ کا اِنعقاد کیا

سری نگر// سری نگر میونسپل کارپوریشن نے بو￿ڈڈل میں ایک کامیاب ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں اِشتراک اور شرکت سے کمیونٹی کی شمولیت کے لئے کارپوریشن کے عزم کا مظاہرہ کیا گیا ۔کانی کُچ پارک میں منعقدہ وی بی ایس وائی پروگرام نے مقامی افسران، اہلکاروں اور شہریوں کے درمیان بامعنی بات چیت کی سہولیت فراہم کی جس سے معلومات کے تبادلے اور بااختیار بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم کو فروغ ملا۔مختلف محکموں کی شرکت سے کیمپ کا مقصد کمیونٹی کو مختلف سکیموں کے مقاصد اور طریقہ کار کے بارے میںبیداری پیدا کرنا تھا، اس بات کو یقینی بنانا کہ شہری دستیاب فوائد اور سپورٹ سسٹم کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ ہوں۔یہ فعال اَقدام معلومات کے فرق کو پُر کرنے اور مقامی آبادی کو بااِختیار بنانے کے لئے سری نگر میونسپل کارپوریشن کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔