سری نگرکامطلوب منشیات فروش

سری نگرکامطلوب منشیات فروش

بارہمولہ میں برائون شوگرسمیت گرفتار،NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

بارہمولہ//بارہمولہ پولیس نے سرینگر کے ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش روف بخاری گرفتارکرلیا۔جے کے این ایس کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ سجادبخاری کی نگرانی میں ایس ایچ ائو بارہمولہ وپروبیشن ایس ڈی پی ائو بارہمولہ نویدشوکت کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے سری نگرکے ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش روف بخاری کو معمول کی گشت کے دوران سینٹ جوزف اسکول بارہمولہ کے قریب گرفتار کیااوراُسکی تحویل سے15 گرام ممنوعہ براؤن شوگر برآمدہوا۔پولیس کے مطابق ملزم سید روف احمد بخاری ساکنہ عمر آباد شاہ ہمدان کالونی سری نگرسینٹ جوزف سکول بارہمولہ کی طرف آرہا تھا اور گشتی پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن تدبیر سے اسے پکڑ لیا گیا۔ اس کی ذاتی تلاشی کے دوران اس سے15 گرام براؤن شوگر جیسانشہ آورمادہ برآمد ہوا اور اسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔ علاقے کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی جو کہ پولیس کے عوامی تعلقات کی اصل علامت ہے۔