سری نگر،رام بن//گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون سیاح کی ہفتہ کوجموںوکشمیرکی گرمائی دارالحکومت سری نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ذرائعنے بتایا کہ متوفی خاتون سیاح کی شناخت سلمیٰ صدیقی زوجہ صدیقی بھائی منصورساکنہ احمد آباد گجرات کے طور ہوئی ہیکے رہائشی کی اہلیہ ہے، جویہاں ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھی۔ذرائع نے بتایاکہ بزرگ خاتون سیاح نے سنیچرکی صبح سینے میں درد کی شکایت کی اور اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم، ڈاکٹروں نے معمر خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد اسے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے مردہ قرار دے دیا۔اُدھر ضلع رام بن کے نیل ٹاپ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک فوجی جوان نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کردیا ۔ذرائع نے بتایا کہ گولی کی آواز سنتے ہی وہاں موجود دوسرے فوجی اپنے ساتھی کی طرف دوڑ پڑے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اگر چہ فوجی جوان کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی جوان کی شناخت روی کمار ولد رتن سنگھ ساکن روہتک ہریانہ کے بطور ہوئی ہے۔جموں و کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں و کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گھٹنے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔










