سرینگر کو دستکاری کا شہر شرف حاصل ,لداخ کو صد فیصد تعلیم یافتہ خطہ قراردیا گیا

سرینگر//سرینگر کو گزشتہ دنوں دستکاری کا شہر ’’سٹی آف کرافٹس‘‘ کا عالمی خطاب ملا ہے اس کے ساتھ ہی آج لداخ یوٹی کو مکمل خواندگی کا شرف حاصل ہوا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ لداخ میں اب کوئی بھی ناخواندہ نہیں رہا ہے اور یوٹی کو مکمل طو رپر خواندہ قراردیا گیا ہے جہاں پر97فیصدی آبادی تعلیم یافتہ ہے ۔ یہ اعلان حکومت ہند کی وزارتِ تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے میں سکریٹری سنجے کمار ، جوائنٹ سکریٹری محترمہ ارچنا شرما اوستھی ، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد جعفر اخون؛ لداخ کے اسکولی تعلیم کے پرنسپل سکریٹری جناب سنجیو کھیروار؛ اور 500 سے زیادہ نئے خواندہ کار اور رضاکاروں کی موجودگی میں کیا گیا۔وائس آف انڈیا کے مطابق لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر بی ڈی مشرا نے 24 جون ، 2024 ء کو لداخ کو 97 فیصد سے زیادہ خواندگی حاصل کرنے کے بعد یو ایل ایل اے ایس – نو بھارت ساکشرتا کاریہ کرم کے تحت مکمل طور پر عملی خواندگی حاصل کرنے کے انتظامی یونٹ کے طور پر اعلان کیا۔ یہ سنگ میل لداخ کے اپنے شہریوں کو بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔ ڈاکٹر مشرا نے لیہہ میں سندھو سانسکرتک کیندر (ایس ایس کے ( میں ایک تقریب میں اس بارے میں مطلع کیا۔یہ اعلان حکومت ہند کی وزارتِ تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے میں سکریٹری جناب سنجے کمار ، جوائنٹ سکریٹری محترمہ ارچنا شرما اوستھی ، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد جعفر اخون؛ لداخ کے اسکولی تعلیم کے پرنسپل سکریٹری جناب سنجیو کھیروار؛ اور 500 سے زیادہ نئے خواندہ کار اور رضاکاروں کی موجودگی میں کیا گیا۔تقریب میں نو خواندہ اور رضاکار اساتذہ کا اعزاز سے نوازا گیا اور اسکولی تعلیم کے محکمے کی سالانہ حصولیابی رپورٹ 2023 ء￿ کا اجراء￿ بھی کیا گیا۔ معزز شخصیات نے یو ایل ایل اے ایس میلے کا دورہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، ڈاکٹر مشرا نے نئے سیکھنے والوں اور رضاکاروں کو زندگی بھر سیکھنے کی راہ پر گامزن رہنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں۔ انہوں نے طلباء￿ کو یہ بھی تلقین کی کہ وہ نہ صرف ملازمتیں تلاش کریں بلکہ ملازمتیں پیدا کرنے کے بارے میں بھی سوچیں۔ نئی تعلیمی پالیسی 2020 ) این ای پی 2020 ) کو متعارف کرانے کے لیے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی ملک کے مستقبل کی ترقی کی راہ ہموار کرتی ہے۔تقریب میں موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب سنجے کمار نے لداخ کے لوگوں کو ، اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ ِتعلیم کی وزارت ، لداخ کے اسکولی تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ تعلیم دنیا کو بدلنے کی قوت رکھتی ہے۔ جیسا کہ یو ایل ایل اے ایس نام سے پتہ چلتا ہے، یہ نئے سیکھنے والوں کے لیے بے پناہ خوشی کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے ، موسمی حالات میں امتحان دینے جیسی ثابت قدمی کی متاثر کن کہانیوں کا بھی ذکر کیا، جو لداخ کے خواندگی کے جذبے کو اجاگر کرتی ہیں۔ جناب سنجے کمار نے مزید کہا کہ یہ کامیابی لداخ میں دیرپا مثبت تبدیلی اور لامتناہی مواقع کی منزلیں طے کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ یو ایل ایل اے ایس کا پورا ماڈل رضاکاری پر مبنی ہے ، جس میں رضاکار یو ایل ایل اے ایس موبائل ایپ کے ذریعے کسی بھی طرح کا فائدہ حاصل کرنے کی امید کے بغیر رجسٹر ہوتے ہیں اور صرف غیر خواندہ افراد کو تعلیم فراہم کرتے ہیں، جو اس پروگرام کی اصل خوبصورتی ہے۔واضح رہے کہ سرینگر شہر کو گزشتہ دنوں عالمی سطح پر دستکاری کا شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جبکہ آج لداخ کو صد فیصدی خواندگی کا خطہ قراردیا گیا ہے ۔