سرینگر میں پولیس آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے فوت

میراں صاحب میں منی بس کے الٹنے سے خاتون ہلاک، 2 زخمی

سرینگر///جموںکشمیر پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی)آبی گزرسرینگر میں دل کادورہ پڑنے کے بعد فوت ہوا ہے ۔ مہلوک پولیس آفیسر کرناہ کپوارہ سے تعلق رکھتا تھا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر میںتعینات ایک پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے ازجان ہواہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے آبی گزر علاقے میں دوران ڈیٹی کشمیر پولیس کا اے ایس آئی دوران ڈیوٹی بے ہوش ہوکر گرگیا جس کے بعد اسے فوری طورپر پی سی آر پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے آمد پر ہی مردہ قراردیا۔مہلوک کی شناخت ۔۔۔۔۔ساکن کرناہ کپوارہ کے بطور ہوئی ہے ۔ دریں اثناء جموں شہر کے مضافات میں میران صاحب علاقے میں ایک منی بس کے الٹ جانے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ میران صاحب کے علاقے میں آج صبح ایک منی بس دوسری کو اوورٹیک کرتے ہوئے پھسل کر سڑک سے نیچے جاگری۔پولیس نے کہاکہ حادثے میں ایک خاتون مسافر کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال آر ایس پورہ پہنچایا گیا۔