#acb anti corprution bureau

سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا کیس

ACBنے سابق BMO اوڑی کیخلاف چارج شیٹ پیش

سرینگر//انٹی کرپشن بیرو(اے سی بی) نے سابق بی ایم او اوڑی اور دیگر ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی سے بقایا جات کی واپسی کے الزام میں چارج شیٹ پیش کی۔ انسداد بدعنوانی بیورو (ACB)نے کیس ایف آئی آر نمبر: 47/2015پولیس اسٹیشن ویجیلنس آرگنائزیشن کشمیر (اینٹی کرپشن بیورو) میں ملزم سرکاری ملازمین یعنی شیخ فاروق نذیر،اس وقت کے بلاک میڈیکل آفیسر، اڑی، بارہمولہ اور16 دیگر ملزمان سرکاری ملازمین کے خلاف چارج شیٹ پیش کی۔فوری مقدمہ ایک ابتدائی تفتیش (P.E) کے نتائج پر سپیشل جج انٹی کرپشن جج بارہمولہ میںدرج کیا گیا جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مجرمانہ سازش کو آگے بڑھانے کے لیے ملزم سرکاری ملازمین نے بے ایمانی اور دھوکہ دہی سے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے 13 ملزم مستفید کنندگان کے حق میں30,70,000/نکالئے گئے ہیں ۔نہوں نے بتایا کیونکہ اس سے ریاستی خزانے کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ملزم سرکاری ملازمین کے خلاف ثابت ہونے پر کیس کی تفتیش مکمل ہوئی اور ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے حکومت کی منظوری کے بعد کیس کی چارج شیٹ خصوصی جج انسداد بدعنوانی عدالت بارہمولہ کی عدالت میں پیش کی گئی۔ چالان پیش کرتے وقت تمام 17ملزمان عدالت میں موجود تھے جنہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔کیس کی اگلی تاریخ 27 دسمبر 2021 مقرر کی گئی ہے۔